نئی دہلی، 15 ستمبر 2021، قومی اقلیتی کمیشن (این سی ایم) نے جناب بھوپیندر سنگھ کےذریعہ کی گئی ایک شکایت کا نوٹس لیا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہےکہ ان کے بیٹے کو نیٹ 2021 کے امتحان میں گورنمنٹ ماڈل اسکول، سیکٹر 19۔ ڈی، چنڈی گڑھ میں کڑا پہننے کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ دوسرے طلبا کو جنہوں نے سونے کا کڑا پہنا ہوا تھا، انہیں ٹیپ لگاکر امتحان دینے کی اجازت دی گئی۔
قومی اقلیتی کمیشن نے آج نئی دہلی میں جاری ایک پریس نوٹ میں کہا ہےکہ کیونکہ یہ معاملہ ایسے افراد سے متعلق ہے، جن کا تعلق اقلیتی برادری سے ہے، لہذا کمیشن نے چنڈی گڑھ انتظامیہ اور نیٹ 2021 کا امتحان منعقد کرانے والی نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی سے اس بارے میں حقائق پر مبنی ایک رپورٹ طلب کی ہے۔
پریس نوٹ میں کہا گیا ہے کہ این سی ایم ایکٹ 1992 کے تحت تشکیل دیئےگئے قومی اقلیتی کمیشن کو یہ ذمہ داری دی گئی ہےکہ وہ ایسی خصوصی شکایات کی جانچ پڑتال کرے جو حقوق سے محروم کئے جانے اور اقلیتوں کے تحفظ سے متعلق ہوں اور ایسے معاملات کو مناسب اتھارٹیز کے سامنے رکھیں۔