غازی آباد، 16 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)
ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ کے موقع پر، سکھ سنگت کی جانب سے گرودوارہ دشمیش دربار، پرتاپ وہار میں، ان کی لمبی عمراوراچھی صحت کے لیے دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کا مرکزی حکومت کی طرف سے حکومت میں سکھ سماج کو مناسب نمائندگی دینے پر شکریہ بھی ادا کیا گیا۔
گرودوارہ مینجمنٹ کمیٹی نے مولانا آزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے نائب صدر سردار ایس پی سنگھ اور مہانگر اقلیتی مورچہ کے خزانچی جگموہن سنگھ کو بھی سروپا دے کر نوازا۔ ایس پی سنگھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ زمین اور مذہب کی حفاظت اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے سکھ گروؤں نے جو قربانی دی ہے ملک کبھی نہیں بھول سکتا۔ مرکز میں مودی حکومت اور ریاست میں یوگی حکومت نے بھی سکھ سماج کو مناسب نمائندگی دی ہے۔
مسٹر سنگھ نے مرکزی حکومت کے کرتار پور راہداری کے افتتاح، قومی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین سکھ برادری کے رہنما اقبال سنگھ لالپورہ، اتراکھنڈ کے گورنر سکھ برادری کے جنرل گرمیت سنگھ اور چاتختوں اور دیگر مزارات کا درشن مہیا کرنے کے لیے گوردوارہ سرکٹ ٹرین چلانے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی خصوصی شکریہ اداکیا۔