Urdu News

سوشل میڈیا سے ہندوستان میں پیر پھیلا رہا ہے آئی ایس آئی، این آئی اے نےکیا دعویٰ

سوشل میڈیا سے ہندوستان میں پیر پھیلا رہا ہے آئی ایس آئی، این آئی اے نےکیا دعویٰ

قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے خطرناک دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ(Islamic State) سے متعلق حیران کن بیان دیا ہے۔ ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ اسلامک اسٹیٹ آن لائن پروپیگنڈہ کے ذریعہ ہندوستان میں اپنے پیر پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ایجنسی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹا گرام کے ذریعہ بھولے بھالے نوجوانوں کو پھانسے کی چال چل رہا ہے۔

ایجنسی کے مطابق، ایک بار جب کوئی شخص اسلامک اسٹیٹ کے نظریہ میں دلچسپی دکھا دیتا ہے، پھر اس کے بعد دہشت گرد تنظیم کا کھیل شروع ہوتا ہے۔ اس شخص کو بیرون ممالک میں آن لائن ہینڈلرس کے ذریعہ لالچ دینے کی کوشش کی جاتی ہے۔ پھر ان بھولے بھالے نوجوانوں سے ڈیجیٹل کنٹنٹ اپلوڈ کرایا جاتا ہے۔ یعنی اسلامک اسٹیٹ کے نظریہ کا ترجمہ اس شخص کی مقامی زبان میں کرائی جاتی ہے اور پھر اسے سوشل میڈیا پر نشر کیا جاتا ہے۔ اس نظریہ میں دھماکہ خیز اشیا بنانے سے لے کر ٹیرر فنڈنگ تک کی اطلاع موجود ہوتی ہے۔

ایجنسی نے نمبر جاری کرکے کہا- ہمیں فوراً بتائیں

ایجنسی نے ایک نمبر جاری کرکے لوگوں سے اپیل کی ہے اگر انہیں اس طرح کی کوئی سرگرمی نظرآتی ہے تو فوراً مطلع کریں۔ یہ نمبر ہے، 011 2438800۔ ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ اس نے اب تک اسلامک اسٹیٹ سے متعلق 37 معاملوں کی جانچ کی ہے، جن میں سب سے نیا معاملہ جون 2021 کا ہے۔ ان معاملات میں کل 168 لوگوں کی گرفتاری ہوئی۔ 31 معاملے میں چارج شیٹ فائل کی جاچکی ہے۔ 27 ملزمین پر قصور بھی ثابت ہوچکے ہیں۔

طالبان کا اقتدار کے بعد ہوا ہے یہ اضافہ؟

کہا جاتا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے اقتدار پر قابض ہونے کے بعد مبینہ دہشت گردوں کے حوصلے بڑھ رہے ہیں۔  ماہرین کا کہنا ہے کہ طالبان کا اقتدار آنے کے بعد  خطے میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کو فروغ مل رہا ہے۔ وہیں دوسری جانب یہ بھی کہا جاتا ہے کہ طالبان اور اسلامک اسٹیٹ ایک دوسرے کے دشمن ہیں، اس لئے یہ دوسرا پہلو اس دعوے کو کمزور ثابت کردیتا ہے۔ اب یہ بات بھی سامنے آنے لگی ہے کہ طالبان کی جیت سے سبھی مبینہ دہشت گرد تنظیموں کے حوصلے بڑھ سکتے ہیں۔ پڑوسی ہونے کے ناطے ہندوستان پر بھی بڑا خطرہ ہے۔ اس لئے سیکورٹی ایجنسیاں پوری طرح سے محتاط ہیں۔

Recommended