Urdu News

مبینہ دہشت گرد اسامہ کے مفرور چچا حمید الرحمان نے پریاگراج میں خود سپردگی میں کی

نئی دہلی، 18 ستمبر (ہ س)

دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کے ذریعہ  گرفتا چھ مشتبہ دہشت گردوں میں سے، پاکستان سے تربیت یافتہ مشتبہ اسامہ کے چچا حمید الرحمان نے پریاگراج کے کریلی پولیس اسٹیشن میں خود سپردگی کردی ہے۔ یوپی پولیس نے یہ اطلاع اسپیشل سیل کو دی جس کے بعد ایک ٹیم کو یہاں سے فوری طور پر روانہ کیا گیا ہے۔

 اسامہ کے چچا حمید الرحمن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اس ماڈیول کا بہت اہم رکن ہے۔ حمید کو مشتبہ افراد سے متعلق کئی کام بھی سونپے گئے تھے۔ اس پر یہ بھی الزام ہے کہ اس نے گرفتار ذیشان کی ذہن سازی اور اسے تربیت کے لیے پاکستان بھیجا۔ حمید الرحمن یوپی کے پریاگ راج کا رہنے والاہے۔ جب سے یہ ماڈیول بے نقاب ہوا وہ فرار تھا۔ دہلی پولیس اور یوپی اے ٹی ایس اس کی تلاش میں چھاپے مار رہے تھی۔

اسپیشل سیل بھی حمید کوتلاش کر رہیہے کیونکہ یہ انکشاف ہوا ہے کہ اسے امپروائزڈ ایکسپلوزیو ڈیوائس (آئی ای ڈی) فراہم کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ب تک کی تفتیش میں یہ بات سامنے آرہی ہے کہ پاکستانی انٹیلی جنس آئی ایس آئی اور ڈی کمپنی نے ہندوستان کے مختلف شہروں میں سیریل دھماکوں کے لیے آئی ای ڈیز پہنچانے کی ذمہ داری حمید کو دی تھی۔

مبینہ دہشت گرد اسامہ کے مفرور چچا حمید الرحمان نے پریاگراج میں خود سپردگی میں کی

نئی دہلی، 18 ستمبر (ہ س)۔ دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کے ذریعہ  گرفتا چھ مشتبہ دہشت گردوں میں سے، پاکستان سے تربیت یافتہ مشتبہ اسامہ کے چچا حمید الرحمان نے پریاگراج کے کریلی پولیس اسٹیشن میں خود سپردگی کردی ہے۔ یوپی پولیس نے یہ اطلاع اسپیشل سیل کو دی جس کے بعد ایک ٹیم کو یہاں سے فوری طور پر روانہ کیا گیا ہے۔

Recommended