Urdu News

کوسٹ گارڈ نے دو ہزار کلو گرام سمندری کھیرا ضبط کیا

ہندوستانی کوسٹ گارڈ

 

انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) نے تمل ناڈو میں منداپم کے مقام پر تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے دو ٹن سمندری کھیرا ضبط کیا۔ یہ سمندری کھیرا  ایک ممنوعہ سمندری قسم ہے۔ 19  ستمبر کو صبح سویرے  سمندری کھیرے کی غیر قانونی نقل وحمل کے بارے میں ایک خفیہ اطلاع ملنے پر، کوسٹ گارڈ کی ٹیم نے فوراً تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے اس مشتبہ کشتی  کو جس میں ممنوعہ سمندری کھیرے  کی اسمگلنگ کا امکان تھا، پتہ  لگا لیا۔ کوسٹ گارڈ کی ٹیموں کو خلیج منّار اور پاکبے علاقوں میں مؤثر طور پر ناکہ بندی کرنے کی غرض سے تعینات کردیا گیا تاکہ مشتبہ افراد  سمندری راستے سے فرار نہ  ہوسکیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017DBQ.jpg

بعد ازاں وہ مشتبہ کشتی اتوار کو صبح ساڑھے  دس بجے  منداپم کے جنوب میں ویدالائی سے لگ بھگ 15 کلو میٹر دور  اپنےعملے کے ارکان کے بغیر لنگر انداز ملی اور پھر کوسٹ گارڈ کی ٹیم اس کشتی کے اوپر پہنچ گئی۔ انڈین کوسٹ گارڈ کی ہیوور کرافٹ ایچ – 183 ٹیم نے اس کشتی سے دو ہزار کلو گرام وزن کے سمندری کھیرے کی دو سو بوریاں بر آمد کیں۔ اس کشتی کو ضبط  شدہ سمندری کھیرے کے ساتھ تمل ناڈو میں رامیشورم کے نزدیک منداپم لے  جایا گیا اور جنگلات  سے متعلق  عہدیداروں کے سپرد کردیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002KQYT.jpg

پوچھ تاچھ کرنے پر معلوم ہوا کہ اس کھیپ کو رات کے اندھیرے میں بین الاقوامی سمندری حدود  کے پار پہنچائے جانے کا منصوبہ تھا۔ چین اور جنوب مشرقی ایشیاء میں سمندری کھیرے کی بہت مانگ ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ جولائی کے شروع میں، کوسٹ گارڈ کی ٹیم نے  منداپم کے مقام  سے تقریباً  1200  کلو گرام سمندری کھیرا ضبط کیا تھا اور دو افراد کو  حراست میں لیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003B6B7.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004WAOG.jpg

بھارت میں سمندری کھیرے کو ایک نایاب قسم میں شمار کیا جاتا ہے، جسے  جنگلاتی حیات کے تحفظ سے متعلق قانون مجریہ  1972  کے شیڈول – 1  کے تحت درج کیا گیا ہے۔ یہ بنیادی طور پر تمل ناڈو میں راما ناتھاپورم اور ٹیوٹی کورین اضلاع سے ماہی گیری کی کشتیوں کے ذریعہ سری لنکا کو اسمگل کی جاتا ہے۔

Recommended