Urdu News

کورونا وائرس: ملک میں لگاتار مثبت معاملوں میں گراوٹ، جائیے کورونا کیسز کی تفصیلات

کورونا وائرس: ملک میں لگاتار مثبت معاملوں میں گراوٹ، جائیے کورونا کیسز کی تفصیلات

کورونا وائرس: ملک میں لگاتار مثبت معاملوں میں گراوٹ، جائیے کورونا کیسز کی تفصیلات

نئی دہلی ، 21 ستمبر

کورونا وائرس نے تباہی کے بعد اب اپنی شدت میں کچھ کمی کا احساس دلا یا ہے، یہی وجہ ہے کہ ہندوستان میں مثبت معاملوں میں لگاتار کمی کے اشاریے مل رہے ہیں۔ اس سے تیسری لہر کا خدشہ ختم تو نہیں ہوا ہے لیکن شاید شدت کم ہو، اس کے لیے ضروری ہدایات اور رہنما اصولوں پر عمل کرنا سب سے زیادہ ضروری ہے۔ 

گزشتہ تین دنوں سے ملک میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے ، جب کہ اس جان لیوا وبا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے صحت یابی کی شرح میں بھی اضافہ جاری ہے۔

دریں اثنا پیر کو ملک میں 96 لاکھ 46 ہزار 778 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اوراب تک مجموعی طورپر81 کروڑ 85 لاکھ 13 ہزار 827 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

منگل کی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 26،115 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں ۔ اس سے قبل اتوار کو 30،773 اورپیرکو 29،961 کیسز درج کیے گئے تھے۔ ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد تین کروڑ 35 لاکھ 4 ہزار 534 ہو گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34،469 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا سے شفایاب مریضوں کی تعداد تین کروڑ 27 لاکھ 49 ہزار 574 ہو گئی ہے۔ ایکٹیو کیسز 8606 سے گھٹ کر تین لاکھ 9 ہزار 575 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 252 مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 4،45،385 ہو گئی ہے۔ملک میں صحت یابی کی شرح بڑھ کر 97.75 فیصد،ایکٹیو کیسز کی شرح 0.92 جبکہ اموات کی شرح 1.33 فیصد رہ گئی ہے۔

Recommended