Urdu News

معروف ہالی وڈ اداکار ولی گارسن کا 57 سال کی عمر میں موت،مداح میں غم کی لہر

معروف ہالی وڈ اداکار ولی گارسن کا 57 سال کی عمر میں موت،مداح میں غم کی لہر

معروف ہالی وڈ اداکار ولی گارسن کا 57 سال کی عمر میں موت،مداح میں غم کی لہر

معروف ہالی وڈ اداکار ولی گارسن منگل کو 57 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ اطلاعات کے مطابق ولی گارسن کینسر سے برسر پیکار تھے۔ ولی گارسن کی موت سے ہالی ووڈ میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ولی گارسن نے ہالی وڈ فلموں 'سیکس اینڈ دی سٹی'، 'سیکس اینڈ دی سٹی 2'، سٹینفورڈ بلاچ اور 'وائٹ کالر' میں اداکاری کرکے شہرت حاصل کی۔ اس کے علاوہ، انہوں نے کئی فلموں میں کام کیا جیسے دی راک، آؤٹ کولڈ، ہاؤس آف ڈی اور زوم جیسی متعدد فلموں میں اداکاری کے جلوے بکھیرے تھے۔ اس کے ساتھ وہ ٹیلی ویڑن کی دنیا میں بھی سرگرم رہے۔

ولی گارسن نے سال 2009 میں ایک سات سالہ بچے کو گود لیا جس کا نام انہوں نے ناتھن رکھا۔ گود لئے بچے کے علاوہ ان کے تمام مداح بھی اس خبر کے سامنے آنے کے بعد غمگین ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی ان کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

Recommended