کورونا ویکسین سرٹیفیکیشن پر خدشات کو دور نہ کرنے کی برطانیہ کی پالیسی امتیازی سلوک کے مترادف ہے۔
جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں اس سے متعلق ایک سوال کے جواب میں مرکزی سیکرٹری صحت راجیش بھوشن نے کہا کہ وزارت خارجہ اس معاملے میں برطانیہ کے حکام سے بات کر رہی ہے۔ امید ہے کہ یہ معاملہ جلد حل ہو جائے گا۔ بھارت کو بھی جوابی کارروائی کا پورا حق ہے۔
قابل ذکر ہے کہ برطانیہ نے 4 اکتوبر سے ہندوستان سے وہاں جانے والوں کے لیے نئے قوانین جاری کیے ہیں۔ نئے قواعد و ضوابط کے مطابق، کوویشیلڈ کی دونوں خوراکیں لینے والے مسافروں کو بغیر ویکسین سمجھاجائے گا اور انہیں دس دن تک قرنطین میں رکھا جائے گا۔ اگرچہ برطانوی حکام نے بدھ کے روز کہا کہ لندن کو کوویشیلڈ کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہے، بھارت میں ویکسین سرٹیفیکیشن سے متعلق مسائل ہیں۔