دہلی پولیس کمشنر کوخط لکھ کرمعاملہ کی جانچ کرکے کارروائی کرنے کوکہا۔
قومی کمیشن برائے خواتین نے دہلی کے انسل پلازہ میں واقع ایک ریسٹورنٹ میں عورت کو ساڑھی میں داخلہ نہ دینے کا نوٹس لیا ہے۔ اس سلسلے میں کمیشن کی چیئرپرسن ریکھا شرما نے جمعرات کو دہلی پولیس کمشنر کو ایک خط لکھا ہے اور معاملے کی تحقیقات کرنے اور مجرموں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کمیشن نے ریستوران کے مارکیٹنگ ہیڈ اور پی آر ہیڈ کو 28 ستمبر کو کمیشن کے دفتر میں طلب کیا ہے۔
کمیشن کی چیئرپرسن ریکھا شرما نے کہا کہ ساڑھی ہندوستانی ثقافت کا ایک اہم حصہ ہے۔ ہندوستانی خواتین بنیادی طور پر ساڑھی پہنتی ہیں۔ اس طرح کسی خاتون کو ریسٹورنٹ میں ساڑھی پہننے سے منع کرنے کا معاملہ اس کے وقار کے ساتھ جینے کے حق کی خلاف ورزی ہے۔ ریستوران کے عملے کا اس قسم کا رویہ قابل مذمت ہے۔
یادرہے کہ دہلی کے ایک ریسٹورنٹ میں خواتین کو صرف اس لیے داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی کہ اس نے ساڑھی پہنی ہوئی تھی۔ ریستوران کے عملے کے مطابق، ساڑیوں کوا سمارٹ کیوزول میں شمار نہیں کیا جاتا۔ ہوٹل صرف ا سمارٹ لباس کی اجازت دیتاہے۔خاتون اور ریستوران کے عملے کے درمیان گفتگو سوشل میڈیاپر آنے کے بعد، لوگ شدید غصے کا اظہار کر رہے ہیں اور اپنی رائے دے رہے ہیں۔