Urdu News

بالی ووڈ اداکارہ دیویا دتہ نے بطور ماڈل اپنے کیریئر کا آغاز کیا

اداکارہ دیویا دتہ نے بطور ماڈل اپنے کیریئر کا آغاز کیا

یوم پیدائش  پر خصوصی 25 ستمبر

بالی ووڈ اداکارہ دیویا دتہ 25 ستمبر 1977 کو لدھیانہ کے ایک ہندو پنجابی خاندان میں پیدا ہوئیں۔ دیویا جو کہ ڈاکٹر خاندان سے تعلق رکھتی تھیں، بچپن میں اپنے والد کا  سایہ کھو دی تھیں، جس کے بعد ان کی پرورش ان کی والدہ نے اکیلے کی۔ دیویہ نے اپنی ابتدائی تعلیم سیکریڈ ہارٹ کانونٹ اسکول سے کی۔ اس کے بعد دیویہ نے کیمبرج اسکول، لدھیانہ سے اپنی مزید تعلیم مکمل کی۔ دیویہ کو بچپن سے ہی اداکاری کا شوق تھا۔ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد، انہوں نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھا۔ دیویہ نے اپنے کیریئر کا آغاز پنجابی ٹیلی ویژن اشتہارات میں ماڈلنگ سے کیا۔

اس کے بعد وہ ممبئی آگئیں۔ دیویہ نے  بالی ووڈ میں اپنے کریئر کا آغاز1994 میں فلم عشق میں جینا عشق میں مرنا سے    کیا۔ وہ اس فلم میں ایک چھوٹے سے کردار میں نظر آئیں۔ اس کے باوجود، دیویہ اپنی اداکاری کی وجہ سے بہت سے فلم بینوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرانے میں کامیاب ہوئیں۔ دیویہ 1995 کی فلم 'ویرگتی' میں مرکزی کردار میں نظر آئیں۔ یہ فلم باکس آفس پر فلاپ رہی تاہم دیویہکی اداکاری کو بہت سراہا گیا۔ اس فلم کے فلاپ ہونے کے بعد دیویہ نے بطور معاون اداکارہ فلموں میں کام کرنا شروع کیا۔ اس کے بعد، دیویہنے کئی فلموں میں بھرپور اداکاری کی، جن میں ارادہ، بلیک میل، بدلاپور، بھاگ ملکھا بھاگ، اسپیشل 26، ہیروئن، دہلی 6، امراؤ جان، ویر زارا، ویلکم ٹو سجن پور وغیرہ شامل ہیں سال 2018 میں آئی فلم ارادہ کے لئے دیویہ کو بہترین اداکارہ کا قومی فلم ایوارڈ   بھی ملا۔ اس کے علاوہ، دیویہ ٹیلی ویژن سیریل 'ساودھان انڈیا' میں بھی  نظر آئیں جو حقیقی واقعات پر مبنی ہیں۔ دیویہنے 'میں اور ماں ' کے نام سے ایک کتاب بھی لکھی ہے۔ کام  کی بات کریں تو، دیویہ جلد ہی کنگنا رناوت اور ارجن رامپال کے ساتھ فلم 'دھاکڑ' میں نظر آئیں گی۔

Recommended