Urdu News

محکمہ انکم ٹیکس نے تمل ناڈو میں تلاشی لی

محکمہ انکم ٹیکس

 

 

نئی دہلی:25ستمبر،2021۔محکمہ انکم ٹیکس نے 23 ستمبر 2021 کو چنئی میں واقع دو نجی سنڈیکیٹ فنانسنگ گروپس پر تلاشی اور ضبطی کی کارروائیاں کیں۔ تلاشی کی کارروائی چنئی میں واقع 35 احاطوں میں انجام دی گئی۔

فنانسروں اور ان کے ساتھیوں کے احاطے میں پائے جانے والے شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ ان گروہوں نے تمل ناڈو میں مختلف بڑے کارپوریٹ گھرانوں اور کاروباری اداروں کو قرض دیا ہے، جس کا ایک بڑا حصہ نقدی ہے۔ تلاشی کے دوران یہ بھی پتہ چلا کہ وہ زیادہ شرح سود وصول کر رہے ہیں، جس کے ایک حصہ کا ٹیکس ادا نہیں کیا جاتا ہے۔ گروپس کی طرف سے اختیار کردہ طریقہ کار سے پتہ چلتا ہے کہ قرض لینے والوں کی طرف سے زیادہ تر سود کی ادائیگی ڈمی بینک کھاتوں میں وصول کی جاتی ہے اور اسے ٹیکس مقاصد کے لیے ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ مزید برآں بغیر حساب وکتاب کی رقم شکل بدل کر گروہوں کے اکاؤنٹ کی کتابوں میں لائی جاتی ہے جیسا کہ غیر محفوظ قرض اور مختلف قرض دہندگان وغیرہ۔

تلاشی کے دوران ملنے والے دیگر شواہد نے ان افراد کے ذریعہ جائیداد کی بے شمار سرمایہ کاری اور دیگر آمدنی کو چھپانے کا انکشاف کیا۔

اب تک کی تلاشی کے نتیجے میں 300 کروڑ  روپے سے زائد کی غیر اعلانیہ آمدنی کا پتہ چلا ہے۔ اب تک 9 کروڑ روپے کی بے حساب نقدی ضبط کی چکی ہے۔

مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Recommended