Urdu News

تائیوان ، چین کو روکنے کے لیے کوشاں، لیکن تائیوان کے لیے یہ ممکن کیسے ہوگا ؟

تائیوان ، چین کو روکنے کے لیے کوشاں، لیکن تائیوان کے لیے یہ ممکن کیسے ہوگا ؟

تائیوان کے وزیر دفاع چیو کوو چینگ نے پیر کے روز کہا کہ تائیوان کو چین کو روکنے کے لیے لمبے فاصلے کے ہتھیاروں کی ضرورت ہے۔ جو جزیرے پر حملہ کرنے کے لیے  تیزی سے نظام   تیار کر رہا ہے۔

تائیوان نے اس مہینے اگلے پانچ سالوں میں تقریبا   9 بلین ڈالر کے اضافی دفاعی اخراجات کی تجویز دی، جس میں نئے میزائل بھی شامل ہیں۔ اس کی وجہ ہمسایہ ملک چین کے شدید خطرے کے پیش نظر ہتھیاروں کو اپ گریڈ کرنے کی فوری ضرورت ہے۔ دراصل، چین کا دعویٰ ہے کہ تائیوان اس کا علاقہ ہے۔

پارلیمنٹ میں، چینگ نے کہا کہ تائیوان کو چین کو یہ بتانے کے قابل ہونا چاہیے کہ وہ اپنا دفاع کر سکتا ہے۔ تائیوان کی میزائل صلاحیت کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہتھیار طویل فاصلے تک   بہتر  حملے کرنے  والا ہونا چاہئے تاکہ دشمن سمجھ جائے کہ اگر وہ اپنی فوج کو بھیجتے ہیں تو ہم تیار ہیں۔

چین کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ درمیانے اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل تائیوان کے جنوب مشرقی ساحل پر ایک بڑی آزمائشی مشق میں استعمال ہو رہے ہیں۔

تاہم، وزیر دفاع نے یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ تائیوان کے میزائل کس حد تک مار کر سکتے ہیں۔ دراصل، ایسی معلومات کو حکومت نے خفیہ رکھا ہوا ہے۔

تائیوان نے چین کی فوج کے بارے میں اپنی سالانہ رپورٹ میں چین کی صلاحیتوں کا غیر معمولی سخت جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ وہ تائیوان کے دفاع کو کمزور کر سکتے ہیں اور ہماری تعیناتی کی مکمل نگرانی کر سکتے ہیں۔ چیو نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ تائیوان کے عوام اپنے خطرے سے آگاہ رہیں۔قابل ذکر ہے کہ تائیوان اکثر چین پر اپنے فضائی دفاعی علاقے پر تجاوزات کا الزام لگاتا رہا ہے۔

Recommended