Urdu News

من کی بات کے خطاب میں وزیر اعظم نے طلبا اور اساتذہ کو تاکید کی کہ وہ جدوجہد آزادی کے گمنام ہیروز کی کہانیاں منظر عام پر لائیں

من کی بات کے خطاب میں وزیر اعظم نے طلبا اور اساتذہ کو تاکید کی کہ وہ جدوجہد آزادی کے گمنام ہیروز کی کہانیاں منظر عام پر لائیں

من کی بات کے خطاب میں وزیر اعظم نے طلبا اور اساتذہ کو تاکید کی کہ وہ جدوجہد آزادی کے گمنام ہیروز کی کہانیاں منظر عام پر لائیں

من کی بات کے تازہ ترین خطاب میں، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے طلبا اور اساتذہ سے گزارش کی کہ وہ جدوجہد آزادی سے منسلک گمنام ہیروز کی کہانیاں پیش کریں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ جب کوئی شخص اپنی کامیابیوں کے بارے میں سوچتا ہے تو اسے ہمیشہ ایک استاد کی یاد آتی ہے۔ ا نھوں نے کہا کہ کووڈ بحران نے اساتذہ کے لیے ایک چیلنج کھڑا کردیا ہے جنھوں نے اس چیلنج کو نئے ٹولز اور ٹیکنالوجی کو اپنا کر بلا کسی رکاوٹ کے ایک موقعے میں تبدیل کردیا ہے اور اس موقعے کو انھوں نے طلبا کو بھی فراہم کرایا ہے۔ انھوں نے اس اعتماد کا ا ظہار کیا کہ اساتذہ قومی تعلیمی پالیسی کے فوائد کے بارے میں مکمل معلومات طلبا کو فراہم کرنے میں ایک کلیدی رول ادا کریں گے۔
یہ واضح کرتے ہوئے کہ ملک 2022 میں اپنا یوم آزادی منائے گا، وزیر اعظم نے کہا کہ آج کے طلبا کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ ہماری جدوجہد آزادی کے ان ہیروز سے واقف ہوں۔ انھوں نے مزید کہا کہ جب ہمارے طلبا کو جدوجہد آزادی کی تاریخ یعنی اپنے مقامی ماحول سے واقفیت ہوگی تبھی ہم طلبا کی شخصیتوں پر اس کا رد وعمل دیکھ سکیں گے۔
وزیر اعظم نے تجویز پیش کی کہ طلبا کے لیے تحقیقی عنوان سے یہ پتہ چل سکتا ہے کہ وہ جن اضلاع میں رہتے ہیں آیا وہاں جدوجہد آزادی کے دوران کوئی واقعات پیش آئے تھے۔ اس طرح طلبا کے اپنے ہی شہر میں آزادی کی جدوجہد سے وابستہ کسی مقام پر جانے کا منصوبہ بنایا جاسکتاہے۔ انھوں نے کہا کہ کچھ اسکولوں کے طلبا ہماری آزادی کے 75ویں سال کے موقع پر جدوجہد آزادی کے ہیروز پر 75 نظمیں اور تھیٹر کہانیاں لکھنے کا عزم بھی کرسکتے ہیں۔
وزیر اعظم نے واضح کیا کہ یہ تمام کاوشیں اُن لاکھوں گمنام ہیروز کی کہانیوں کو منظر عام پر لاسکیں گی جنھوں نے نہ صرف اپنی زندگی ملک پر قربان کی لیکن ان کے کارنامے معدوم ہوگئے۔5 ستمبر کو یوم اساتذہ منانے کے ساتھ ہی وزیر اعظم نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ اس کے لیے ایک ماحول وضع کرنے کے ضمن میں کام کریں اور تیاری شروع کریں۔

.

Recommended