Urdu News

میکسیکو اور ہندوستان : وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور صدر آندرس مینوئل نے باہمی اشتراک پر زور دیا

میکسیکو اور ہندوستان : وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور صدر آندرس مینوئل نے باہمی اشتراک پر زور دیا

جے شنکر نے میکسیکو کے صدر سے ملاقات کی

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے میکسیکو کے صدر آندرس مینوئل سے ملاقات کی اور وزیر اعظم نریندر مودی کی نیک خواہشات سے آگاہ کیا۔

اپنی ملاقات کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے جے شنکر نے کہا کہ اس دوران انہوں نے وزیر اعظم مودی کی جانب سے صدر مینوئل کو نیک خواہشات پہنچائیں۔ دونوں ممالک کی حکومتوں کی ترجیحات اور طریقوں پر کھل کربات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان تجربات اور بہترین طریقوں کے تبادلے کی بہت گنجائش ہے۔

 میکسیکو کے یوم آزادی کی تقریبات میں شریک وزیر خارجہ نے اپنے بنگلہ دیشی ہم منصب محمد شہریار عالم، بیلیز کے وزیر اعظم جانی برسینو اور وزیر خارجہ ایمون کورٹنی، سربیا کی خاتون اول تمارا ووجک سے بھی ملاقات کی۔

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اپنے میکسیکو کے ہم منصب مارسیلو ایبارڈ کے ساتھ باہمی تعاون سے متعلق امور پر وسیع پیمانے پر بات چیت کی۔ تجارت، سرمایہ کاری اور خلا سے متعلقہ شعبوں میں تعاون کے ساتھ ساتھ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کو بین الاقوامی فورم میں زیادہ سے زیادہ ہم آہنگی پیدا کرکے تعاون کرنا چاہیے۔

جے شنکر اس وقت میکسیکو کے اپنے پہلے تین روزہ دورے پر ہیں۔ جے شنکر نے ٹویٹ کرکے یہ معلومات دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میکسیکو کے وزیر خارجہ کے ساتھ وسیع بحث ہوئی ہے۔ملاقات میں مشترکہ نقطہ نظر اور سیاسی تعاون، تجارت اور سرمایہ کاری، خلائی اور سائنسی صلاحیت، ثقافتی تبادلے، حکمرانی کے چیلنجز اور عالمی بیانیے کا جائزہ لیا گیا۔

Recommended