نئی دہلی، 29 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)
آج دل کا عالمی دن ہے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویہ نے ہندوستان میں دل کے امراض کو کم کرنے پر زور دیا۔ بدھ کے روز، ٹویٹ کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ دل کے عالمی دن پر، سب کو متحد ہونا چاہیے اور دل سے متعلقہ بیماریوں سے آگاہ ہونا چاہیے اور دوسروں کو بھی آگاہ کرنا چاہیے۔ سبھی اپنے دل کی صحت کا خیال رکھیں اور خوش رہیں۔
قابل ذکر ہے کہ دنیا میں ہر سال دل سے متعلقہ بیماریوں کی وجہ سے 3 ملین سے زائد لوگ مر جاتے ہیں۔ یہ تعداد دن بہ دن بڑھ رہی ہے۔ ڈاکٹر کے مطابق ہر شخص کو اپنے جسم کو صحت مند رکھنے کے لیے صبح کم از کم 30 منٹ کی ورزش کرنی چاہیے۔وہیں، تیل اور چربی پر مشتمل کھانے سے دور رہنا چاہیے۔
دنیا میں دل کے امراض کے مریضوں کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر عالمی ادارہ صحت نے دل کا عالمی دن منانے کی تجویز دی تھی۔ سال 2000 میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے پہلی بار ورلڈ ہارٹ ڈے منانے کا اعلان کیا۔ جس کے بعد یہ ہر سال ستمبر کے آخری اتوار کو منایا جاتا تھا۔ لیکن سال 2014 سے، دل کا عالمی دن 29 ستمبر کو منایا جانے لگا۔