Urdu News

مالدیپ میں روبینہ دلیک کا بولڈ اندازآیا نظر، سوشل صارفین نے کیا کہا؟

مالدیپ میں روبینہ دلیک کا بولڈ اندازآیا نظر

'بگ باس 14' کی فاتح اور ٹیلی ویژن کی مہذب بہو روبینہ دلیک اس وقت اپنے شوہر ابھینو شکلا کے ساتھ مالدیپ میں چھٹیوں سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ اس دوران، وہ سوشل میڈیا پر بھی بہت متحرک ہیں اور اپنے آفیشل انسٹاگرام پر مالدیپ کی چھٹیوں کی تصاویر مسلسل شیئر کر رہی ہیں۔

بدھ کے روز بھی انہوں نے مالدیپ سے اپنی کچھ تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں، جس میں ان کا بیکنی اوتار دیکھا جا سکتا ہے۔ روبینہ ان تصاویر میں بہت بولڈ اور گلیمرس لگ رہی ہیں۔ روبینہ ان تصاویر میں بہت خوش دکھائی دے رہی ہیں۔ ان کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔روبینہ دلیک نے اپنی اداکاری کے کیریئر کا آغاز زی ٹی وی کے مشہور سیریل چھوٹی بہو سے کیا۔ اس سیریل میں اپنی اداکاری سے انہوں نے  شائقین کے دلوں میں اپنی ایک خاص جگہ بنائی۔ اس کے بعد وہ کئی سیریلز میں نظر آئیں۔ حال ہی میں وہ بگ باس او ٹی ٹی میں بطور مہمان بھی نظر آئیں۔

روبینہ کی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کریں توانہوں نے معروف ٹیلی ویژن اداکار ابھینو شکلا  کو تین سال تک ڈیٹ کرنے کے بعد انہوں نے سال 2018 میں ان  سے شادی کی۔ روبینہ اور ابھینو ٹیلی ویژن کی دنیا کے مشہور جوڑوں میں سے ایک ہیں۔

Recommended