یہ معاہدہ ہند بحرالکاہل پر عالمی توجہ کے درمیان ایک اہم دستاویز ہے
نئی دہلی، 30 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)
ہندوستانی بحریہ اور رائل آسٹریلیائی بحریہ نے ہند بحرالکاہل علاقے میں امن، سیکورٹی اور استحاکام کو تقویت دینے کے لئے آپسی تعاون کو مزید بڑھانے کے مقصد سے بات چیت کے لیے اپنی نوعیت کے پہلے سمجھوتے پر دستخط کیا۔ہندوستان اور آسٹریلیا کی بحریہ کے درمیان یہ معاہدہ ہند بحرا لکاہل پر عالمی توجہ کید رمیان بڑھتے بھارت اور آسٹریلیا تعلقات کے لئے اہم دستاویز ہیں۔
ہندوستانی بحریہ کے سربراہان اور رائل آسٹریلیائی بحریہ نے 18 اگست کو 'مشترکہ رہنمائی' معاہدے پر دستخط کیے۔ وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ 18 اگست کو ہندوستانی بحریہ اور رائل آسٹریلوی بحریہ (آر اے این) کے سربراہوں کی طرف سے ہند۔ آسٹریلیا بحریہ کے لیے بحری تعلقات کے لیے مشترکہ رہنمائی دستاویز پر دستخط کے نتیجے میں 'بحریہ کے آپریشنز کی شرائط- ہندوستانی بحریہ اور رائل اسٹریلیائی بحریہ کے درمیان ٹی نیوی مذاکرات پر دستخط کئے گئے ہیں۔
ہند بحر الکاہل علاقہ میں امن،سلامتی اور استحکام کو تقویت دینے کے لئے آپسی تعاون کو مزید بڑھانے کے مقصد سے بات چیت کے لیے یہ اپنی طرح کا پہلا معاہدہ ہے۔
انڈین نیوی کے ترجمان کمانڈر وویک مدھوا ل نے کہا کہ بھارتی فریق سے اے سی این ایس (غیر ملکی تعاون اور خفیہ) ریئر ایڈمیرل جسویندر سنگھ اور رائل آسٹریلیائی بحریہ اسٹاف کے ڈپٹی چیف ریئر ایڈمیرل کرسٹوفر اسمتھ نے متعلقہ شرائط پر دستخط کئے۔ یہ دستاویز باہمی افہام و تفہیم، اعتماد اور شفافیت، بہتر خیر سگالی اور ایک دوسرے کے خدشات اور مستقبل کی سمتوں کو سمجھنے کے بنیادی مقصد کی نشاندہی کرتی ہے۔ اس سے دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان بات چیت کے لیے تفصیلی رہنمائی ملے گی۔ یہ مذاکرات کے مخصوص نتائج کی بنیاد پر انفرادی معاہدوں کے نفاذ کے لیے بھی لچک فراہم کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور آسٹریلیا کی بحری افواج کے درمیان یہ معاہدہ ہند بحرالکاہل پر عالمی توجہ کے درمیان بڑھتے ہوئے ہندوستان آسٹریلیا تعلقات کے لیے ایک اہم دستاویز ہے۔ حوالہ کی شرائط ہماری کوششوں کو نتیجہ خیز بنانا ہے کیونکہ دونوں بحریہ مختلف سطحوں پر کام کر رہی ہیں۔ دونوں بحری افواج نے تیز رفتار اور ہموار مواصلات اور نتائج کے لیے مختلف سطحوں کی مصروفیات کی تفصیلات اور طریقوں پر بھی کام کیا ہے۔
(ہندوستھان سما چارایجنسی سے یہ خبر لی گئی ہے)