Urdu News

جموں و کشمیر میں پاکستانی در انداز کیوں کر رہا تھا؟ جانئے پاکستان کے بارے میں کیاکہا در اندازنے؟

لال چوک، جموں وکشمیر

بارہمولہ کے اوڑی سیکٹرمیں لائن آف کنٹرول پر فوج نے پاکستان کی جانب سے دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے بابر علی نامی درانداز کو پکڑلیا گیا تھا۔ آج فوج نے اس کی ویڈیو منظر عام پر لائی ہے۔نمائندے کے مطابق اوکاڑہ پنجاب پاکستان کے باشندہ بابر علی نامی درانداز نے ویڈیو بات چیت میں کہا کہ میرے والد کا انتقال ہوگیا ہے، گھر میں والدہ ہے اور ایک بڑی بہن ہے۔ بڑی بہن کی شادی ہوگئی ہے۔ گرفتار ہوئے درانداز بابر علی نے آف کیمرہ میڈیا نمائندوں سے بات کرکے کہا کہ میں کپڑے کی ایک فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا۔ وہاں پر میرے ساتھ انیس نامی لڑکا بھی میرے ساتھ کام کرتا تھا۔ اس کا رابطہ آئی ایس آئی کیساتھ تھا۔

بابرعلی کے مطابق انیس نے پیسے کا لالچ دیکر مجھے ممنوعہ تنظیم سے وابستہ ہونے کی بات کہی۔ اْس نے کہاک ہ میں چونکہ غریب گھرانے سے تعلق رکھتا تھا، پیسے کے لالچ میں آکر میں اس تنظیم میں شامل ہوگیا۔ گرفتار دراندازنے آگے کہا کہ تنظیم نے شمولیت کے بعد تنظیم کے ارکان نے کہا کہ انہیں خصوصی ٹریننگ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ مالی معاونت کے طور پر 20 ہزار روپے بھی دئیے۔ اس کے بعد مذکورہ تنظیم کے ارکان نے کہا کہ ٹریننگ مکمل ہونے کے بعد انہیں مزید 30 ہزار روپے دئیے جائیں گے۔

ٹریننگ کے مرحلے کی تکمیل کے بعد تنظیم کے ارکان نے ایک گائیڈ کے ساتھ ہمیں کشمیر بھیجنے کی بات کہی، ہم جب سرحد عبور کررہے تھے اسی وقت بھارتی فوج نے کارروائی کرتے ہوئے ہمارے ایک ساتھی کو ہلاک کردیا اور بقیہ 4 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے مگر میں خوفزدہ تھا، ڈر کے مارے وہیں بیٹھ گیا۔ اس کے بعد بھارتی فوج نے مجھے گرفتار کرلیا۔

Recommended