ساگر، 7 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)
ساگر کے گوپال گنج تھانہ علاقے کے یادو کالونی میں ممبئی کروز ڈرگس کیس میں گرفتار منمن دھامیچا کے گھر چوری کی کوشش کی گئی۔ حالانکہ دروازہ توڑنے کی ا?واز سن کر پڑوسی بیدار ہوگئے اور اس کے شور مچانے پر ملزم گیتی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ اطلاع کے بعد گوپال گنج پولیس موقع پر پہنچی اور موقع کا معائنہ کیا۔
معلوم ہو کہ حال ہی میں ممبئی کے کروز میں چل رہی پارٹی میں شاہ رخ خان کے بیٹے کے ساتھ پکڑی گئی ساگر کی منمن دھامیچا کا نام بھی جڑا ہے۔ منمن کا گھر ساگر کے تحصیل علاقے کی یادو کالونی میں ہے۔ منمن دھامیچا کا بھائی یہاں رہتا ہے، لیکن فی الحال وہ شہر سے باہر ہے۔ گھر پر تالا لگا ہوا ہے۔
بدھ کی دیر رات منمن دھامیچا کے گھر کے دروازے کو توڑنے کی ا?واز پڑوسیوں نے سنی۔ سامنے رہ رہے پڑوسی نے جب ا?واز لگائی تو ملزم موقع پر ہی گیتی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ اس کی اطلاع منمن دھامیچا کے بھائی پرنس دھامیچا کو فون پر دی گئی۔ اس کے بعد اس نے گوپال گنج پولیس کو پوری جانکاری دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دیکھا تو وہاں پر کوئی نہیں تھا۔منمن کے گھر کے باہر دو گیٹ لگے ہوئے ہیں، ایک لوہے کا اور ایک پلائی ووڈ کا ہے۔ پہلے تو ملزم نے پلائی کے گیٹ پر لگا تالا توڑنے کی کوشش کی۔ جب وہ تالا نہیں ٹوٹا تو ملزموں نے کھدائی کرنے میں استعمال ہونے والی لوہے کی گیتی سے پلائی پر کئی وار کئے۔
اس سے پہلے کہ ملزم دروازہ کو توڑ پاتے، تبھی گھر کے سامنے پڑوسی جاگ گئے اور شور مچایا۔ تنگ گلیوں میں واقع منمن کے مکان کے باہر شام کے وقت لگی لائٹ کو پڑوسیوں کے ذریعہ چالو کر دیا جاتا ہے۔ ملزمان نے واردات کو انجام دینے سے پہلے مکان کے باہر لگے میٹر سے لائٹ کا کنکشن کاٹ دیا۔ اس کے بعد اندھیرے میں وہ دروازے کو توڑنے کی کوشش کرنے لگے۔ اطلاع کے بعد موقع پر پہنچی پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔