امور داخلہ کے مرکزی وزیر اور منسٹر آف کوآپریشن جناب امت شاہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت کے سربراہ کے طور پر عوامی خدمات کے 20 برس مکمل ہونے پر مبارکباد دی ہے کئی ٹوئیٹ کرکے جناب امت شاہ نے کہا ہے کہ 20 سال قبل آج ہی کے دن جناب نریندر مودی نے گجرات کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف لیا تھا اور وہاں سے ترقی اور اچھی حکمرانی کا سفر شروع ہوا تھا جو آج تک جاری ہے۔ ان 20 برسوں میں جناب نریندر مودی نے عوام اور ملک کی ترقی کے لئے دن رات انتھک کام کیا ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ اور کوآپریشن کے وزیر جناب امت شاہ نے کہا ’’میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو ریاستی اور مرکزی حکومت میں سربراہ کی حیثیت سے عوامی خدمت کے 20 برس مکمل ہونے پر انھیں مبارکباد دیتا ہوں۔ غریبوں کی بہبود اور انتودیا کے لئے وقت ان 20 برسوں میں جناب نریندر مودی نے اپنی مضبوط قوت ارادی اور اپنی وقت سے آگے کی سوچ کے ذریعہ ناممکن کو ممکن کردکھایا۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ یہ میری خوش نصیبی ہے کہ مجھے حکومت اور تنظیم میں، پہلے گجرات اور پھر مرکزمیں جناب نریندر مودی کی قیادت کے تحت کام کرنے کا موقع ملا۔