Urdu News

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں لگار اضافہ، مہنگائی سے لوگ بے حال

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں لگار اضافہ، مہنگائی سے لوگ بے حال

نئی دہلی، 08 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

پبلک سیکٹر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ کیا ہے۔ آئل کمپنیوں نے ڈیزل کی قیمت میں 35 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے جبکہ پٹرول 30 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے۔ دارالحکومت دہلی میں جمعہ کو پٹرول کی قیمت 103.54 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی جبکہ ڈیزل بھی 92.12 روپے فی لیٹر پر دستیاب ہے۔

انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق ملک کے دیگر میٹرو، ممبئی، چنئی اور کولکاتا میں پٹرول کی قیمتیں بالترتیب 109.54 روپے، 101.01 روپے اور 104.23 روپے فی لیٹر ہو گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈیزل کی قیمتیں بھی 99.92 روپے، 96.60 روپے اور 95.23 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہیں۔ یہ بات قابل غور ہے کہ پچھلے 11 دنوں میں پٹرول 2.35 روپے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے، جبکہ ڈیزل 13 دنوں میں 3.50 روپے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس وقت برینٹ کروڈ کی قیمت 82 ڈالر فی بیرل سے اوپر پہنچ گئی ہے۔

Recommended