Urdu News

وزیراعظم کوپیش کئے گئے قابل قدرتحائف اور یادگار ی نشان کی ای – نیلامی میں نیرج چوپڑہ کے جویلن کی سب سے زیادہ بولی 1.5 کروڑروپے لگائی گئی

Mementos presented to Prime Minister Shri Narendra Modi

 

 

17ستمبر سے 7 اکتوبر 2021  تک ویب پورٹل  www.pmmementos.gov.in.  کے ذریعہ   ای – نیلامی کے تیسرے مرحلے میں  وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو پیش کئے گئے گرانقدر تحائف  اور یادگاری نشان کی بولی لگائی گئی۔ای – نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم نمامی گنگے مشن کے لئے خرچ کی جائے گی۔ جناب نریندر مودی ،ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم ہیں جو ملک کی مقدس گنگا ندی  کی حیات کی بحالی اور حفاظت  کے  نیک مقصد کے لئے موصول ہونے والے تمام تحائف کی نیلامی کررہے ہیں۔

تیسرے مرحلے میں   1348 یادگاری نشان   ای – نیلامی کے لئے پیش کئے گئے ،جس سے عوام کو ایک بڑافائدہ ملا۔لوگوں نے  پرجوش انداز میں  تاریخ کی قیمتی اشیا ء کی ملکیت کا موقع حاصل کرنےکے لئے بولیاں لگائیں۔ ای – نیلامی کے اس مرحلے کی اہم اشیا میں  ٹوکیو – 2020 پیرالمپکس  گیمس   کے تمغہ یافتہ کی اہم  کھیل کی  یادگاری نشانیاں  اور ٹوکیو 2020  اولمپکس  گیم کی  یادگاری نشانیاں   ، ایودھیا رام مندر کے ماڈلس  ،  وارانسی ردر کش  آڈیٹوریم  اورکئی دیگر  قیمتی اور دلفریب اشیا   شامل ہیں۔  ان اشیا کے لئے  8600سے زیادہ بولیاں لگائی گئیں ۔

آرائشی گدی  ، اسٹیچو  آف یونٹی کی نقل  ،  چرخہ اور ایک گھنٹی  جیسی اشیا کی بنیادی قیمت کے مقابلے  زیادہ  قیمت میں  بولیاں  لگائی گئیں ۔ سب سے زیادہ بولیاں سردار پٹیل کا مجسمہ  ( 140 بولیاں ) ،  لکڑی کی گنیشا ( 117 بولیاں )، پونے  میٹرو لائن کی یادگار نشانیاں   (104 بولیاں)،  جیت کی مشعل کی یادگار نشانیاں   (98 بولیاں )، سب سے زیادہ بولیوں کے  لحاظ سے پسندیدہ  نیرج چوپڑہ کا جویلن تھا، جس کے لئے  1.5 کروڑروپے کی بولیاں  لگائی گئیں۔ بھوانی دیوی کا آٹو گراف فینس  ،جس کے لئے  1.25  کروڑروپے کی بولی لگائی گئی ، سمت انٹل  کے جویلن  کے لئے 1.002  کروڑوپے ، ٹوکیو  2020  پیراولمپک دستے کے   ذریعہ انگا  وستر آٹو گراف  کے لئے  ایک کروڑروپے اور لولینا گورگو ہین کے باکسنگ دستانے کے لئے  91 لاکھ کی بولیاں  لگائی گئیں۔

حقیقت  یہ ہے کہ ای –نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم  نمامی گنگے پروجیکٹ کے لئے استعمال میں لائی جائے گی تاکہ شرکا کو اس نیک مقصد کے لئے اپنا تعاون  پیش  کرنے اور بولی لگانے کی ترغیب دی جاسکے ۔ ای – نیلامی کی رقم گزشتہ دومرحلے سے زیادہ بڑھنے کی توقع ہے۔ جدت طرازی کے عمل  نے شہریوں کو  ملک کی تعمیر میں   شرکت کا ایک احساس  پیدا کیا ہے۔

Recommended