اطلاعات ونشریات کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مرگن نے کہا ہے کہ مرکز فلم انڈسٹری میں کاروبار میں آسانی لانے کے تئیں پابند ہے۔ انھوں نے یہ بات آج چنئی میں ساؤتھ انڈین فلم چیمبر آف کامرس کے افسران کے ساتھ میٹنگ کےد وران کہی۔
انھوں نے کہا کہ اطلاعات ونشریات کی وزارت نے ایک پورٹل کا آغاز کیا ہے جہاں کوئی بھی مختلف محکموں سے عکسبندی کرنے کی اجازت لینے کے لئے درخواست دے سکتا ہے۔ اس سے فلم سازوں کو ہندوستان میں کسی بھی جگہ عکسبندی کرنے کے لئے آن لائن اجازت دینے کی سہولت حاصل ہوگی اور اس طرح کام کاج میں آسانی ملے گی۔
انھوں نے بتایا کہ اینی میشن اور VFX کے لئے عالمی معیار کا ادارہ قائم کرنے کے لئے آئی آئی ٹی ممبئی کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے ہیں۔ پروگرام کے دوران فلم ٹریڈ کی مختلف تنظیموں کے نمائندے موجود تھے اور انھوں نے فلمی صنعت کی متعدد درخواستوں اور مانگوں پر مشتمل میمورنڈم پیش کیا۔ ان میں کووڈ کی وجہ سے فلم انڈسٹری کو درپیش مسائل ، جانوروں کے تحفظ کے بورڈ کے سرٹیفکیشن پرائیویسی کے معاملہ ، فلم کی عکسبندی کے لئے ایک ہی جگہ سے اجازت وغیرہ شامل تھے۔
وزیر موصوف سے جودرخواستیں کی گئیں ان میں سنسر بورڈ میں اور زیادہ فلمی ہستیوں کو شامل کرنے، سنسر بورڈ ٹرائیبونل کی تشکیل اور مقبول عام فلموں کی دوردرشن پر بروڈکاسٹنگ، جنھیں فلم فیئر ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا تھا۔
مختلف تنظیموں کے لیڈروں سے میمورنڈم اور درخواستوں کو وصول کرنے کے بعد وزیر موصوف نے یقین دلایا کہ حکومت فلمی صنعت کی پریشانیوں کے ازالے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ SIFCC میں مختلف تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کرنا ان کے لئے ایک اعزاز ہے جسے جنوبی ہند کی فلمی صنعت کا مرکز مانا جاتاہے۔ انھوں نے تمام ارکان سے درخواست کی کہ وہ تبادلہ خیال کے لئے آنے والے گوا فلم فیسٹویل میں شرکت کریں۔