Urdu News

پرسار بھارتی کے ذریعے براڈ کاسٹ میں اصلاحات تاکہ نئی ٹیکنا لوجی اور نئے کنٹینٹ کے لئے راہ ہموار ہو سکے

پرسار بھارتی

 

نئی دلّی ،09 اکتوبر / پچھلے چند سالوں کے دوران دوردرشن اور آل انڈیا ریڈیو میں براڈ کاسٹنگ کی اصلاحات کا آغاز کرتے ہوئے ، پرسار بھارتی اینالوگ ٹیریسٹریل ٹی وی  ٹرانسمیٹرس جیسی فرسودہ ٹیکنا لوجی کو ختم کرکے نئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنا لوجی اور نئے کنٹینٹ  کے لئے راہ ہموار کر رہی ہے۔

          کچھ میڈیا آؤٹ لیٹس  میں  غلط معلومات کی اشاعت کا نوٹس لیتے ہوئے پرسار بھارتی نے وضاحت کی ہے کہ فرسودہ اینالوگ ٹیریسٹریل ٹی وی  ٹرانسمیٹرس  کو ختم کرنے کے براڈ کاسٹ کے اصلاحی  اقدامات کی غلط تشریح کی جا رہی ہے ۔ حال ہی میں  ڈی ڈی سلچر ، ڈی ڈی کلا براگی وغیرہ کے بارے میں جھوٹی رپورٹس کا نوٹس لیا گیا ہے ۔ پرسار بھارتی نے  ، اِس کی وضاحت کی ہے کہ یہ ڈی ڈی سینٹر  ، اِن متعلقہ ریاستوں کے لئے سیٹلائٹ چینلوں پر براڈ کاسٹ ہونے والے پروگراموں کے کنٹینٹ تیار کرنا جاری رکھیں گے اور اس کے علاوہ ، یو ٹیوب اور سوشل میڈیا کے ذریعے ڈجیٹل میڈیا پر ، اِن کی موجودگی بر قرار رہے گی ۔ مثال کے طور پر  ڈی ڈی سلچر اور ڈی ڈی کلا براگی کے ذریعے  بنائے گئے پروگرام کنٹینٹ  ڈی ڈی آسام اور ڈی ڈی چندنا پر  براڈ کاسٹ ہوں گے ۔

          اینالوگ ٹیریسٹریل ٹی وی   ایک  فرسودہ ٹیکنا لوجی ہے اور جس کو مرحلہ وار ختم کرنا عوام اور ملک کے مفاد میں ہے کیونکہ اس سے گرانقدر اسپیکٹرم نئی اور جدید ٹیکنا لوجی جیسے 5 جی کے لئے دستیاب ہو گی اور اس سے بجلی پر ہونے والے اخراجات میں بھی کمی آئے گی ۔ اب تک تقریباً 70 فی صد اینا لوگ ٹرانسمیٹرس کو مرحلہ وار ختم کیا گیا ہے ، جب کہ باقی کو مرحلہ وار ختم کیا جا رہا ہے ، جس کے لئے افرادی قوت کی دوبارہ تعیناتی کی خاطر مناسب اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے ۔ تقریباً 50 اینالوگ ٹیریسٹریل ٹی وی  ٹرانسمیٹرس کو چھوڑ کر ، جو اسٹریٹیجک مقامات پر موجود ہیں ، پرسار بھارتی بقیہ فرسودہ  اینا لاگ ٹرانسمیٹر کو  31 مارچ ، 2022 ء تک ختم کر دے گی ۔

          اے ٹی ٹی کے مرحلہ وار خاتمے اور وسائل کو معقول بنانے کے لئے نظام الاوقات :

 

          پرسار  بھارتی  نے ڈجیٹل   ٹیریسٹریل براڈ کاسٹنگ کے لئے اگلی جنریشن والے  براڈ کاسٹ سولوشن / روڈ میپ کی تیاری کی خاطر آئی آئی ٹی کانپور کے ساتھ مفاہمت  نامے پر دستخط کئے ہیں ۔  یہ 5 جی براڈ کاسٹ  جیسے نئے معیارات پر مبنی ہوں گے تاکہ ڈائریکٹ ٹو موبائل براڈ کاسٹنگ جیسی نئی ایپلی کیشن  کو استعمال کیا جا سکے اور مصنوعی ذہانت والے الگوریدم کے استعمال کے ذریعے نئے کنٹینٹ کے مواقع تشکیل دیئے جا سکیں ۔

          ڈی ڈی فری ڈِش ، ڈی ٹی ایچ کے ذریعے ڈی ڈی آسام سمیت دور درشن کے تمام چینل  اور بہت سے پرائیویٹ چینل پرسار بھارتی نے مفت فراہم کئے ہیں ، جس کے لئے پورے بھارت میں کوئی ماہانہ فیس نہیں ہے ۔ ڈی ڈی فری ڈِش ڈی ٹی ایچ چینلوں کو پکڑنے والے فری ٹو ایئر موڈ کے سیٹ ٹاپ باکس کھلے بازار میں خریدے جا سکتے ہیں اور یہ 120 سے زیادہ مفت ٹی وی چینلوں کے لئے ایک مرتبہ کی سرمایہ کاری ہو گی ۔ اس کے ذریعے بہت سے تعلیمی چینلوں کے ساتھ آکاشوانی کے 40 سے زیادہ سیٹلائٹ ریڈیو بھی دستیاب ہوں گے ۔

Recommended