نئی دہلی،8 اکتوبر2021: ہندوستان آزادی کے 75 سال منانے کے لیے ’’آزادی کا امرت مہوتسو‘‘ تقریبات منا رہا ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے تصور کردہ ہندوستانی عوام کے لیے وقف کردہ اتم نربھر بھارت کی نقشہ سازی کرنے میں یہ مہوتسو کلیدی حثیت رکھتا ہے۔ٹیکسٹائل کی وزارت کےڈویلپمنٹ کمشنر (ہینڈی کرافٹس) کا دفتر، آزادی کے امرت مہوتسو کے سرکاری سفر کے دوران، ملک کے دستکاری کے کاریگروں کے لیے اپنی مختلف اسکیموں اور پروگراموں کو بہتر بناتے ہوئے، اس جشن میں سرگرمی سے حصہ لے رہا ہے جسکا آغاز 12 مارچ 2021 کو ہوا تھا۔
مہاتما گاندھی جینتی کے موقع پر 2 اکتوبر 2021 کو ڈی سی (ایچ) کے دفتر نے ملک بھر میں مختلف ہنر کے 75 تربیتی مراکز میں سمرتھ ٹریننگ کا افتتاح کیا۔ سمرتھ ٹریننگ 2250 کاریگروں کو ہنر کی تربیت فراہم کررہی ہے اور ساتھ ہی ان مراکز میں روزانہ300 روپے کا اجرتی معوضہ بھی ادا کر رہی ہے۔ سمرتھ تربیت کے تمام کورسز قومی سکل کوالیفکیشن فریم ورک (این ایس کیو ایف) ہیں جو کہ ہنر مندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت کی ہدایات کے مطابق ہیں۔ کامیاب تربیت یافتہ کاریگروں کو اجرت کا معاوضہ ڈی بی ٹی موڈ کے ذریعے براہ راست کاریگروں کے اکاؤنٹ میں ادا کیا جاتا ہے۔ تربیت کے دوران خام مال بھی محکمہ فراہم کرتا ہے۔
آفس آف ڈویلپمنٹ کمشنر (دستکاری) دستکاری کے تربیتی پروگراموں کے ذریعے دستکاری کے کاریگروں کو ہنر مند بنانے کے لیے سخت محنت کر رہا ہے۔ تمام تربیتی مراکز میں ، ان پروگراموں کا افتتاح مختلف معززین ، مقامی نمائندوں جیسے ممبر قانون ساز اسمبلی ، کارپوریٹرز ، انتظامی افسران ، معروف کاریگروں اور مرکزی/ریاستی حکومتوں کے مختلف افسران نے کیا۔
افتتاحی پروگرام کے دوران سیمینار/ ورکشاپس/ چوپالوں کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں کاریگروں کو حکومت ہند کی مختلف اسکیموں کے بارے میں آگاہ کیا گیا جن میں ڈویلپمنٹ کمشنر (دستکاری) کی اسکیمیں بھی شامل تھیں۔