Urdu News

بہار: ضمنی انتخابات میں کنہیا اور تیجسوی ہوں گے آمنے سامنے

بہار: ضمنی انتخابات میں کنہیا اور تیجسوی ہوں گے آمنے سامنے

ضمنی انتخاب میں کانگریس کے لیے مہم چلائیں گے کنہیا کمار

آر جے ڈی کی جانب سے اسٹار کمپینر ہیں تیجسوی یادو

بہار کی دو نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو اور کانگریس رہنما کنہیا کمار آمنے سامنے ہوں گے۔ دراصل کانگریس اور آر جے ڈی تاراپور اور کشیشوراستھان اسمبلی ضمنی انتخابات میں آمنے سامنے ہیں۔ دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف امیدوار کھڑے کیے ہیں۔

کنہیا کمار جو سی پی آئی چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہوئے ہیں، انتخابی مہم کے لیے بہار آئیں گے۔ ساتھ ہی لالو یادو اور تیجسوی یادو آر جے ڈی کے اسٹارکیمپینر ہیں۔ ایسے میں یہ پہلا موقع ہوگا کہ کنہیا اور تیجسوی انتخابی مہم میں آمنے سامنے ہوں گے۔

بہار کانگریس کے ترجمان راجیش راٹھور نے کہا کہ کنہیا انتخابی مہم میں بہار آئیں گے اور مضبوط طریقے سے مہم چلائیں گے۔ تیجسوی یادو نے دوستانہ لڑائی کی بات کی ہے لیکن یہ سب صرف کہنے کی بات ہے۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں تیجسوی کی انتخابی مہم میں کنہیا کو پلیٹ فارم نہیں دیا گیا تھا۔ اس بار کنہیا کمار کو انتخابی مہم سے روکنا مشکل ہوگا۔ کانگریس یہ بھی چاہتی ہے کہ وہ آر جے ڈی امیدوار ہرائے اور ان کی جیت ہو۔

کنہیا مہنگائی، کسان مخالف پالیسی، بے روزگاری، مختلف کمپنیوں کی فروخت وغیرہ کو لے کر بی جے پی کے خلاف ماحول بنانے کی پوری کوشش کر یں گے۔ کنہیا بہار کے نوجوانوں کے سوالات بھی اٹھائیں گے۔ مسلمانوں کی ووٹ بینک کو آر جے ڈی سے کانگریس میں منتقل کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔ تیجسوی یادو کے ساتھ کنہیا بی جے پی اور جے ڈی یو کو بھی مشکل میں ڈالیں گے۔ ضمنی الیکشن کانگریس کے لیے انتخابی مہم میں کنہیا کو آزمانے کا ایک موقع ہے اور بہار کانگریس کو مضبوط کرنے کا بھی موقع ہے۔ کانگریس نے اس بار اپنا رویہ دکھایا ہے کہ وہ کسی کے سامنے جھکنے والی نہیں ہے۔

Recommended