نئی دہلی،09اکتوبر، 2021 / پدم شری ، پدم بھوشن اور پدم وبھوشن انعام یافتہ ڈاکٹر تیجن بائی نے 9 اکتوبر 2021 کو گول پروگرام کے شاگردوں اور گروؤں سے ، گول پروگرام پر تحریک دینے والی ماسٹر کلاس کے طور پر خطاب کیا۔
مشہور و معروف پنڈاونی لوک گائیکا نے اپنے بچپن ، اپنے بڑے ہونے کے دوران اپنے جدو جہد اور بھارت کے سب سے زیادہ مشہور مقامی فنکاروں میں سے ایک شمار کیے جانے کے بارے میں بات چیت کی۔ ڈاکٹر تیجن بائی نے خواتین کو بااختیار بنانے پر تفصیلی بات کی اور صنفی رول کے لیے جدوجہد کے اپنے بچپن کے تجربات کے بارے میں بتایا۔ نیز انہوں نے گول پروگرام کے شاگردوں کی رہنمائی بھی کی۔
تیجن بائی نے شاگردوں سے یہ بات بھی زور دے کر کہی کہ اپنے مقاصد اور دلچسپیوں کے لیے خود کو وقف کرنے کی بڑی اہمیت ہے۔ تاکہ زندگی میں کامیابی کے لیے پرعزم رہا جائے۔ ڈاکٹر تیجن بائی نے پرائمس پارٹنرز کے مینیجنگ ڈائریکٹر جناب سمیر جین کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ لوگ جو کچھ کہتے ہیں اس سے بددل ہونے کی ضرورت نہیں ہے اور جو کچھ آپ پسند کرتے ہیں اس کے پابند رہیں۔
گول پروگرام کا انعقاد تحرک دینے والی 15 روزہ ماسٹر کلاسز کی طرف سے کیا گیا تھا جس کے ذریعے اُن شخصیتوں کو تحریک دی جاتی ہے جو اس پلیٹ فارم پر اپنا تجربات کے بارے میں بتاتے ہیں اور پروگرام کے شاگردوں کو سیکھنے کے لیے مدعو کیاجاتا ہے۔
قبائلی امور کی وزارت اور فیس بک انڈیا کی طرف سے رہنماؤں کے طور پر آن لائن پیش کیے جانے کے پروگرام (گول) کا مقصد قبائلی نوجوانوں کو ہنر فراہم کرنا ہے۔ اس میں ان کی بنیادی ہنر مندیوں کو مستحکم کرنے کے علاوہ ڈیجیٹل موجودگی کا اہل بنانے پر توجہ دی جاتی ہیں۔ تاکہ پیشہ ورانہ اور معاشی طور پر ان کے معیار کو بلند کیا جاسکے۔ پروگرام کا مقصد اگلے پانچ برسوں میں 5000 قبائلی نوجوانوں کی ہنرمندی میں اضافہ کرنا اور انہیں بااختیار بنانا ہے تاکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارموں کے مکمل موقعوں سے فائدہ اٹھایا جا سکے اور تجارت کرنے کے نئے طریقوں سے واقف ہوا جا سکے نیز گھریلو اور بین الاقوامی منڈیوں سے رابطہ قائم کیا جاسکے۔ اسے قبائلی نوجوانوں کو ڈیجیٹل وسیلے سے سکھائے جانے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے ۔
پروگرام کے حصے کے طور پر بنیادی کلاسیز کے علاوہ 15 دن میں ایک بار ماہرین کے اجلاس بھی منعقد کیے جاتے ہیں جن میں ممتاز رہنما اور مختلف میدانوں کے ماہرین کو گول پروگرام کے شاگردوں سے گفتگو کرنے کے لیے مدعو کیا جاتا ہے اور ذاتی اور پیشہ ورانہ تجربات کے ذریعے ان کی ترقی کے لیے ان کی رہنمائی کی جاتی ہے۔
پچھلے دو مہینے میں اسی طرح کے تحریک دینے والے اجلاس میں بھارتی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان جناب بھائی چنگ بھوٹیا نے شرکت کی تھی۔
(بھارتی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان جناب بھائی چنگ بھوٹیا کے ساتھ ایکسپرٹ ماسٹر کلاس )
فرنٹیئر مارکیٹس کی بانی اور سی ای او محترمہ اجیتا شاہ نے چھوٹی صنعتوں کی ترقی پر توجہ مرکوز کی۔ اساتذہ کے دن کے موقعے پر ایک جلسے میں مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کے ڈپٹی سکریٹری جناب لکشن سنگھ مارکم، نے شرکت کی تھی۔ گول پروگرام کا انعقاد 18 ستمبر ، 2021 کو جناب انوراگ جین کے ساتھ بھی کیا گیا جو کار دیکھو کے ساتھی بانی اور چیف آپریٹنگ آفیسر ہیں۔