Urdu News

جموں و کشمیر کے لوگ دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خلاف ہیں: انوراگ ٹھاکر

جموں و کشمیر کے لوگ دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خلاف ہیں: انوراگ ٹھاکر

نئی دہلی، 12 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

جموں کشمیر کی انسداد دہشت گردی مہم میں پونچھ کے 4 فوجیوں سمیت ایک جے سی اوہلاکت پر وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ جو لوگ خوف و ہراس پھیلاتے ہیں وہ وادی میں امن و سکون کو پسند نہیں کرتے۔ چنانچہ بزدلانہ حملے کیے گئے اور اس میں عام شہری بھی مارے گئے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد گزشتہ دو سالوں میں کشمیر میں ترقی اور امن کی بحالی کو پسند نہیں کر رہے ہیں۔ جموں وکشمیر نے برسوں سے دہشت گردی دیکھی ہے اور لوگ اب اس سے چھٹکارا پانا چاہتے ہیں۔ جموں و کشمیر کے عوام دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ مل کر جموں و کشمیر کو آگے لے جانا چاہتے ہیں۔

بتادیں کہ جموں و کشمیر کے پونچھ کے سورن کوٹ میں دہشت گردوں کے ساتھ ایک مقابلے کے دوران، ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) سمیت پانچ جوان پیر کو شہید ہوئے۔ اس علاقے میں تین دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی اطلاعات تھیں۔ اس کے بعد یہ مقابلہ شروع ہوا۔ انکاؤنٹر ابھی جاری ہے۔

Recommended