Urdu News

کویت کی فوج میں خواتین کو خدمات انجام دینے کی اجازت

کویت کی فوج میں خواتین کو خدمات انجام دینے کی اجازت

اب خواتین کو کویت کی فوج میں بھی خدمات انجام دینے کی اجازت  دے دی گئی ہے۔ کویتی فوج نے کہا ہے کہ برسوں  شہری کرداروں تک محدود رہنے کے بعد اب خواتین کو پہلی بار جنگی کرداروں میں شامل کیا جائے گا۔

وزیر دفاع حماد جابر العلی الصباح نے کہا کہ خواتین کے لیے افسروں کے طور پر کام کرنے سمیت مختلف  جنگی صفوں میں شمولیت کے لیے تمام دروازے کھول دیے گئے ہیں ۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، وزیر نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ کویتی خواتین کو اپنے بھائیوں کے ساتھ کویتی فوج میں شامل ہو  نے کا موقع دیاجائے۔ وزیر دفاع نے خواتین کی "صلاحیتوں… اور مشکلات برداشت کرنے کی صلاحیت" پر اعتماد ظاہر کیا۔ قابل ذکر ہے کہ سال 2005 میں کویت میں خواتین کو ووٹ کا حق دیا گیا تھا۔ خواتین کابینہ اور پارلیمنٹ دونوں میں فعال رہی ہیں۔ تاہم موجودہ پارلیمنٹ میں خواتین کی کوئی نشست نہیں ہے۔

دوسرے خلیجی ممالک کے برعکس، کویت میں پارلیمنٹ کو قانون سازی کا اختیار حاصل ہے۔ ملک کے پارلیمنٹیرین حکومت اور شاہی خاندان کی مخالفت کی وجہ سے بھی پہچانے جاتے ہیں۔

Recommended