Urdu News

صدر جمہوریہ ہندرام ناتھ کوند جموں و کشمیر اورلداخ کے دو روزہ دورے پر لہیہ پہنچے

صدر جمہوریہ ہندرام ناتھ کوند جموں و کشمیر اورلداخ کے دو روزہ دورے پر لہیہ پہنچے

جموں،14 اکتوبر(انڈیا نیرٹیو)

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند جمعہ کو لداخ کے ڈریس میں فوجی جوانوں کے ساتھ دسہرہ کا تہوار منائیں گے۔ صدر جمعرات کو جموں و کشمیر اور لداخ کے دو روزے پر لہیہ پہنچے۔ اور وہ دورے کا آغاز لداخ سے کر رہے ہیں۔ لداخ پہنچنے پر لیفٹیننٹ گورنر نے ان کا استقبال کیا۔ آج وہ لیہ کے سندھو گھاٹ پر سندھو درشن پوجا میں شرکت کریں گے۔

راشٹرپتی بھون سے جاری کردہ معلومات کے مطابق 14 اکتوبر کی شام کو رام ناتھ کووند جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں فوج کے جوانوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ 15 اکتوبر کو وہ دوبارہ لداخ کا دورہ کریں گے، جہاں وہ دراس میں کارگل وار میموریل پر جا کر شہید فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

صدر کا فوجی افسران اور سپاہیوں سے ملنے کا پروگرام بھی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ صدر عام طور پر نئی دہلی میں ہی دسہرہ کی تقریبات میں حصہ لیتے رہے ہیں، لیکن اس بار صدر نے دراس میں دسہرہ منا کر فوجی جوانوں کے حوصلے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Recommended