دمشق،14اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)
اسرائیلی فضائیہ کی شام میں بمباری سے 4 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے شام کے شہر پالمیرا میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4 فوجی اہلکار زخمی اور متعدد زخمی ہوگئے، اسرائیلی طیاروں نے علاقے میں مواصلاتی ٹاورز کو بھی نشانہ بنایا اور تباہ کردیا۔ شام میں موجود برطانوی این جی او کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے حملے میں ایران کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جب کہ حملے میں ایرانی ملیشیا کے اہلکار بھی مارے گئے ہیں۔