Urdu News

گجرات نے 2 اکتوبر کو کھادی کی فروخت کو زبردست تقویت بہم پہنچاتے ہوئے سابقہ تمام ریکارڈس توڑ دئے

کھادی انڈیا

 

وزیراعظم جناب نریندر مودی  کی اپیل کی پیروی کرتے ہوئے اس گاندھی جینتی  کےموقع  پر  ،  مہاتما گاندھی کی سرزمین  ، گجرات  میں کھادی  سے بنی اشیاء کی زبردست  فروخت  کا مشاہدہ کیا گیا۔ اس سال 2 اکتوبر  کو گجرات  میں کھادی  انڈیا کی تمام 311 دوکانوں پر کھادی سے بنی اشیا ء یا کھادی  مصنوعا ت  کی 3.25 کروڑ روپے کی  مجموعی فروخت درج کی گئی ہے۔ اس سال گجرات  میں کھادی  کی اشیاء کی بکری   میں  33.12 لاکھ روپے کا اضافہ درج ہوا ہے جوکہ سال 2020 کے  مقابلے  11.32  فیصد  زیادہ ہے۔ گجرات میں  2020  میں  2  اکتوبر کو کھادی  مصنوعات  کی کل بکری  2.92 کروڑروپے  کی ہوئی تھی۔ کووڈ -19 کے دوسری لہر کے بعد  عالمی وبا کی صورتحال کے پیش نظر بکری کے یہ اعداد وشمار کافی زیادہ ہیں  کیونکہ اس وبا کی وجہ سے محض  چند ماہ قبل تک گجرات  بری  طرح متاثر ہوا تھا۔

کھادی مصنوعات کی فروخت کو خاص طورپر فروغ دینے کے  مقصدسے کے وی آئی سی نے ‘‘ آزادی کا امرت مہوتسو ’’ کے حصے کے طورپر احمدآباد ،  وڈودرہ ، سورت اور راجکوٹ ریلوے اسٹیشنوں  پر نمائش نیز بکری کے اسٹالز قائم کئے ہیں، جن میں  5.14  لاکھ روپے مالیت کی  کھادی مصنوعات فروخت کی گئیں ۔ اس کے علاوہ   کے وی آئی سی نے  سابر متی ریور فرنٹ  ،  اسپیس ایپلی کیشن سینٹر ،  اسرو  اور احمد آباد میں جی ایس ٹی ہیڈ کوارٹر کے مقامات  پر  کھادی سے بنی اشیا کی خصوصی نمائشوںکا بھی اہتمام کیا تھا،  جہاں  کھادی مصنوعات کی زبردست بکری درج کی گئی ۔

کے وی آئی سی کے چیئر مین  جناب ونے کمار سکسینہ نے   کھادی اشیا کی اس زبردست بکری کو  وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی جانب سے کھادی کو فروغ دینے   اور اس سے بنی اشیا کو خریدنے سے  متعلق  اکثر وبیشتر کی جانے والی اپیلوں او ر  گجرات میں  عام لوگوں کے مابین   کھادی کی پسند میں اضافے سے منسوب کیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ  کے وی آئی سی ،  چنوتیوں کے باوجود کھادی کے اعلیٰ ترین معیارات کو برقرار رکھتے ہوئے  لگاتا ر نئی مصنوعات کا اضافہ کررہا ہے ۔

Recommended