نئی دہلی، 14 /اکتوبر 2021 ۔
اہم جھلکیاں:
- آرمی اسپتال (ریسرچ اینڈ ریفریل) میں کالج آف نرسنگ کے بی ایس سی (آنرس) نرسنگ کے چوتھے بیچ کی کمیشننگ یعنی شمولیتی تقریب منعقد
- آرمی اسپتال (آر اینڈ آر) کے کمانڈینٹ نے صف اوّل کے کووڈ-19 ورکروں کے رول کی ستائش کی
- نئے لیفٹیننٹ سے دوا اور نرسنگ کے شعبے میں جدید ترین ترقیات کے تئیں اپڈیٹ رہنے کی درخواست
کالج آف نرسنگ کے بی ایس سی (آنرس) نرسنگ کے چوتھے بیچ کی کمیشننگ یعنی شمولیتی تقریب 14 اکتوبر 2021 کو آرمی ہاسپیٹل (ریسرچ اینڈ ریفرل)، اے ایچ (آر اینڈ آر)، دہلی کینٹ میں منعقد کی گئی۔ اے ایچ (آر اینڈ آر) کے کمانڈینٹ لیفٹیننٹ جنرل جوائے چٹرجی مہمان خصوصی تھے۔ ملٹری نرسنگ سروس (ایم این ایس) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل، میجر جنرل اسمیتا دیورانی نے نئی کمیشننگ حاصل کرنے والے نرسنگ افسروں کو حلف دلایا۔ تقریب کے دوران 29 نرسنگ کیڈٹوں کو ملٹری نرسنگ سروس (ایم این ایس) میں لیفٹیننٹ کے طور پر کمیشن دیا گیا اور انھیں متعدد آرمڈ فورسیز ہوسپیٹلس میں تعینات جائے گی۔
اپنی تقریر میں لیفٹیننٹ جنرل جوائے چٹرجی نے نئی تقرری پانے والے نرسنگ افسروں کو مبارک باد دی اور ان سے ملٹری نرسنگ سروس کی اخلاقیات کو پروان چڑھانے اور سروس کی روایات کو بلند سطح تک لے جانے کی درخواست کی۔ جنرل آفیسر نے ملک میں کووڈ کی وبا سے نمٹنے میں کووڈ-19 کے صف اوّل کے جانبازوں کے رول کی ستائش کی۔ انھوں نے نوجوان لیفٹیننٹ کو صلاح دی کہ وہ مریضوں کو رحم دلی اور تندہی کے ساتھ طبی نگہداشت خدمات دستیاب کرنے کے لئے میڈیکل اور نرسنگ کے شعبے میں جدید ترین ترقیات سے واقف رہیں۔