Urdu News

سعودی وزیر خارجہ کا امریکی ہم منصب سے اسٹریٹجک تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

سعودی وزیر خارجہ کا امریکی ہم منصب سے اسٹریٹجک تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

ریاض،15اکتوبر(انڈیا نیرٹیو)

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے امریکی ہم منصب انٹنی بلنکن کے ساتھ آج جمعہ کو واشنگٹن ڈی سی میں نتیجہ خیز بات چیت کی۔سعودی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ انہوں نے بلنکن سے اسٹریٹجک تعاون کے پہلوؤں کو مضبوط بنانے اور مشترکہ رابطوں کو تیز کرنے کے لیے کام کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں وزراء نے علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جن میں یمن میں تنازع کے خاتمے کے دیرپا حل تک پہنچنے کے مشترکہ ہدف پر بھی گفتگوکی گئی۔اس موقعے پر امریکی وزیرخارجہ بلنکن نے کہا کہ امریکی حکومت سعودی عرب کی سرزمین اور عوام کے دفاع میں مدد کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

 انہوں نے مملکت پر یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کے حملوں کی مذمت کی۔ دونوں ورزا خارجہ اجلاس میں دیگر علاقائی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔اس سے قبل دونوں وزراء نے ایک پریس کانفرنس کی جس میں بلنکن نے مضبوط اور اہم شراکت داری پر زور دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا سعودی عرب کی سلامتی کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔اس موقعے پر شہزادہ فیصل بن فرحان سے یمن اور ایران کے امور پر بات چیت کی گئی۔سعودی وزیر خارجہ نے زور دیا کہ مملکت اور امریکا کے درمیان تعلقات خطے اور دنیا کے لیے اہم ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی وزیر خارجہ نے اپنے امریکی ہم منصب کے ساتھ گذشتہ جون میں یمن میں حوثی ملیشیا کی ایران کی مالی معاونت اور بین الاقوامی امن اور سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والی دہشت گرد تنظیموں کو روکنے پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

Recommended