Urdu News

صدر جمہوریہ نے میلاد النبی کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد دی

صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند

 

 

نئی دہلی:18؍اکتوبر2021:

صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند نے میلاد النبی کے موقع پر  اپنے پیغام میں کہاہے،  ’’ پیغمبر محمد ﷺکے یوم پیدائش پر منائی جانے والی عیدالمیلاد  یا میلاد النبی کے مبارک موقع پر میں سبھی ہم وطنوں ، خاص طور سے اپنے مسلم بھائیوں اور بہنوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔:۔

پیغمبر محمد ﷺ کی زندگی بھائی چارے ، رحم دلی  اور شفقت  کی مثال ہے۔ وہ ہمیشہ انسانیت کے لئے باعث تحریک بنے رہیں گے۔

آئیے،ہم سب ان کی حیات اور صفات سے تحریک لے کر سماج کی خوشحالی اور ملک میں امن و سکون برقرار رکھنے کے لئے کام کریں۔ 

Recommended