Urdu News

ہٹ ماسٹر ویندر سہواگ کو سالگرہ پر کرکٹ دنیا نے نیک خواہشات سے نوازا

ہٹ ماسٹر ویندر سہواگ کو سالگرہ پر کرکٹ دنیا نے نیک خواہشات سے نوازا

وریندر سہواگ آج اپنی 43 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، کرکٹ کی دنیا نے نیک خواہشات  پیش کیں

نئی دہلی، 20 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

 سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ آج اپنی 43 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس موقع پر کرکٹ کی دنیا نے انہیں نیک خواہشات پیش کی ہیں۔

سابق کرکٹر وسیم جعفر نے ٹویٹ کیا، "اس شخص کو سالگرہ مبارک ہو جو اکثر ڈرا اور نتیجہ کے درمیان فرق  کرتا تھا۔ آپ کا دن اچھا گزرے۔"

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے لکھا، "374 بین الاقوامی میچ، 17253 بین الاقوامی رنز۔ دو ٹیسٹ ٹرپل سنچریوں کے ساتھ، ٹیم انڈیا کی جانب سے ڈبل سنچری بنانے والے واحد کرکٹر ورلڈ ٹی 20 اور ورلڈ کپ فاتح وریندرسہواگ  کو سالگرہ مبارک۔ نیک خواہشات۔ "

آئی پی ایل 2021 کے فاتح چنئی سپر کنگز نے ٹویٹ کیا، "وریندر سہواگ کو سالگرہ مبارک، جنہوں نے دنیا کو دکھایا کہ نڈر بیٹنگ کیا ہے!"

سہواگ نے ہندوستان کے لیے 104 ٹیسٹ میچوں میں 49.34 کی اوسط سے 8,586 رنز بنائے، اس کے علاوہ 251 ون ڈے میچوں میں 8,273 رنز بنائے۔ سابق اوپنر نے بھارت کے لیے 19 ٹی 20 میچ بھی کھیلے ہیں، جس میں انہوں نے 394 رنز بنائے ہیں۔

وہ سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کی قیادت میں دو ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیموں کا بھی حصہ تھے۔ بھارت نے 2011 میں اپنے گھر میں ون ڈے ورلڈ کپ اور جنوبی افریقہ میں افتتاحی ٹی 20 ورلڈ کپ جیتا۔

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں، سہواگ نے دہلی ڈیئر ڈیولز اور کنگز الیون پنجاب کے لیے کھیلے گئے 104 میچوں میں 2,728 رنز بنائے ہیں۔ وہ واحد ہندوستانی کرکٹر ہیں جنہوں نے ٹرپل سنچری (300 یا اس سے زیادہ رنز) بنائے اور دو مرتبہ یہ کارنامہ سرانجام دیا۔ انہوں نے 2004 میں پاکستان کے خلاف 309 اور پھر 2008 میں جنوبی افریقہ کے خلاف 319 رنز بنائے تھے۔

Recommended