Urdu News

عالمی ادارہ صحت نے کورونا کے سلسلے میں کیا خبردار

عالمی ادارہ صحت نے کورونا کے سلسلے میں کیا خبردار

جنیو،21اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس بحران اگلے سال بھی جاری رہ سکتا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ غریب ممالک کو کورونا ویکسین نہیں مل رہی، افریقہ میں صرف پانچ فیصد سے بھی کم آبادی کی کورونا ویکسینیشن ہوسکی ہے جبکہ دیگر ممالک میں یہ شرح چالیس فیصد تک ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسینیشن کے معاملے میں ہم ٹریک پر نہیں ہیں، کورونا ویکسینیشن میں مزید تیزی لانے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کورونا بوسٹر ویکسین کے لیے’مکس اینڈ میچ‘حکمت عملی کی اجازت دے دی ہے، بوسٹر کے لیے اہل افراد بنیادی ویکسینیشن کے بعد فائزر، موڈرنا اور جانسن اینڈ جانسن میں سے کسی کا بھی انتخاب کرسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں وائٹ ہاؤس کے مطابق بچوں میں ویکسینیشن کا آغاز اگلے ماہ سے کیا جائے گا۔

Recommended