Urdu News

کورونا وائرس: ملک میں مثبت معاملوں میں قدرے کمی

کورونا وائرس: ملک میں مثبت معاملوں میں قدرے کمی

نئی دہلی، 22 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں کورونا کے نئے کیسز میں معمولی کمی آئی ہے۔ جمعہ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 15 ہزار 786 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 18 ہزار 641 ہوگئی۔ اس دوران ملک بھر میں کورونا سے 231 مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔

کیرالہ میں کورونا کی صورت حال ملک کے صوبوں میں تشویش ناک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ 8 ہزار 733 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس دوران ریاست میں 118 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس کی شرح بڑھ کر 1.19 فیصد ہو گئی ہے۔ پچھلے 53 دنوں سے روزانہ وائرس کی شرح تین فیصد سے نیچے ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ اب تک ملک میں کورونا کے کل تین کروڑ، 41 لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ فعال مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 75 ہزار 745 ہے۔

اب تک تین کروڑ 35 لاکھ 14 ہزار 449 مریض کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ملک میں صحت یابی کی شرح 98.16 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 13 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔آئی سی ایم آر کے مطابق ملک میں اب تک کل 59 کروڑ 70 لاکھ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

ملک میں 100 کروڑ، 59 لاکھ ٹیکے لگائے گئے

کورونا کے خلاف جنگ میں موثر ویکسی نیشن مہم میں ملک نے 100 کروڑ ویکسین کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔ جمعہ کی صبح تک ملک میں 100 کروڑ 59 لاکھ ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق، اب تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 104 کروڑ، 05 لاکھ ویکسین کی خوراک مفت فراہم کی جا چکی ہے۔ ریاستوں کے پاس اب بھی 11 کروڑ، 65 لاکھ ویکسین کی خوراک موجود ہے۔

Recommended