Urdu News

وارانسی میں پی ایم آیوشمان بھارت ہیلتھ انفراسٹرکچرمشن کے مبارک آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا بنیادی متن

وارانسی میں پی ایم آیوشمان بھارت ہیلتھ انفراسٹرکچرمشن کا مبارک آغاز

 نئی دہلی،25اکتوبر؍2021:

ہر-ہر ، مہادیو!

میں شروں کروں اب آپ لوگ اجازت دیں، تو میں بولنا شروع کروں۔ ہرہر مہادیو، بابا وشوناتھ ، ماتا انّا پورنا کی نگری کاشی کی پونیہ بھومی کے سبھی بندھو اور بھگنی لوگن کے پرنام با۔ دیوالی، دیو دیوالی، انّ کوٹ، بھیا دوج، پرکاش اتسو ار آوے والے ڈالا چھٹھ کا آپ سب لوگن کے بہت بہت شبھ کامنا۔ اترپردیش کی گورنر محترمہ آنندی بین پٹیل جی، اترپردیش کے توانائی سے بھرپور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ جی، مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویا جی، اتر پردیش سرکار کے دیگر وزراء صاحبان ، مرکز کے کے ہمارے ایک اور ساتھی مہندر ناتھ پانڈے جی، ریاست کے ایک اور وزیر انل راجبھر جی، نیل کنٹھ تیواری جی، رویندر جیسوال جی،دیگر وزراء، پارلیمنٹ میں ہماری رفیق محترمہ سیما دویدی جی، بی  پی سروج جی، وارانسی کی میئر محترمہ مردُلا جیسوال جی، دیگر عوامی نمائندگان، ٹیکنالوجی کے توسط سے ملک کے کونے کونے سے جڑے ہیلتھ پروفیشنلز، ضلع اسپتال، میڈیکل ادارے اور یہاں موجود بنارس کے میرے بھائیوں اور بہنوں!

ملک کے کورونا وباء سے اپنی لڑائی میں 100کروڑ ویکسین خوراک کے بڑے پڑاؤ کو پورا کیا ہے۔ بابا وشوناتھ کے آشیرواد سے ، ماں گنگا کے اویرل پرتاپ سے، کاشی کے رہنے والوں کے وسیع اعتماد سے سب کو ویکسین –مفت ویکسین کی مہم کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے۔میں آپ سب لوگوں کا احترام کے ساتھ شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آج ہی کچھ دیر پہلے ایک پروگرام میں مجھے اترپردیش کو 9نئے میڈیکل کالج وقف کرنے کی سعادت حاصل ہوئی ہے۔اس سے پوروانچل اور پورے یوپی کے کروڑوں غریبوِں، دلتوں-پسماندہ طبقات-محروم طبقات کو ایسے سماج کےتمام لوگوں کو بہت فائدہ ہوگا، دوسرے شہروں کے بڑے اسپتالوں کے لئے ان کی جو حصے داری ہوتی تھی، وہ کم ہوگی۔

ساتھیوں،

مانس میں ایک سورٹھا ہے-

مُکتی جنم مہی جانی، گیان کھانی اَدھ ہانی کر۔

جہاں بس سمبھو بھوانی، سو کاسی سیئی کسنا۔

یعنی کاشی میں تو شیو اور شکتی باضابطہ طورپر نِواس کرتے ہیں۔ علم کا ذخیرہ کاشی تو مصیبت اور پریشانی دونوں سے آزاد کرتی ہے۔پھر صحت سے جڑی اتنی بڑی یوجنا بیماریوں، پریشانیوں سے آزادی کا اتنا بڑا عہد ، اس کی شروعات کے لئے کاشی سے بہتر جگہ اور کیا ہوسکتی ہے؟ کاشی کے میرے بھائیوں اور بہنوں آج اس اسٹیج پر دو بڑے پروگرام ہورہے ہیں۔ ایک بھارت سرکار کا اور پورے بھارت کے لئے 64ہزارکروڑ روپے سے بھی زیادہ رقم کا یہ پروگرام آج کاشی کی مقدس سرزمین سے لانچ ہورہا ہے اور دوسرا کاشی اور پوروانچل کی ترقی کے ہزاروں کروڑ کے پروگراموں کا افتتاح اور ایک طرح سے میں کہوں کہ پہلے والا پروگرام اور یہاں کا پروگرام سب کو ملا کر آج قریب قریب 75ہزار کروڑ روپے کے کاموں کا یہاں فیصلہ یا وقف ہورہا ہے۔ کاشی سے شروع ہونے جارہی اِس یوجنا میں مہادیو کا آشیرواد بھی ہے اور جہاں مہادیو کا آشیرواد ہے، وہاں تو کلیان ہی کلیان ہے۔ کامیابی ہی کامیابی ہے اور جب مہادیو کا آشیرواد ہوتا ہے تو پریشانیوں سے آزادی بھی فطری ہے۔

ساتھیوں!

آج یوپی سمیت پورے ملک کے صحت بنیادی ڈھانچے کو طاقت دینے کےلئے ، مستقبل میں وباؤں سے بچاؤ کےلئے ہماری تیاری اعلیٰ سطح کی ہو۔ گاؤں اور بلاک سطح تک ہمارے صحت نظام میں خود اعتمادی اور خودکفالت آئے۔اس کے لئے آج کاشی سے مجھے 64ہزار کروڑ روپے کا آیوشمان بھارت ہیلتھ انفراسٹرکچر مشن قوم کو وقف کرنے کی سعادت حاصل ہوئی ہے۔آج کے کاشی کے بنیادی ڈھانچے سے جڑے تقریباً 5ہزار کروڑ روپے کے منصوبوں کا بھی افتتاح کیا گیا ہے۔اس میں سڑکوں سے لے کر گھاٹوں کی خوبصورتی، گنگا جی اور ورونا کی صاف صفائی ، پُلوں ، پارکنگ مقامات ، بی ایچ یو میں متعدد سہولتوں سے جڑے متعدد منصوبے۔ تہواروں کے اس موسم میں زندگی کو آسان ، صحت مند اور خوشحال بنانے کےلئے کاشی میں ہورہے ترقیوں کا یہ تہوار ایک طرح سے پورے ملک کو نئی توانائی، نئی طاقت، نیا اعتماد دینے والا ہے۔ اس کے لئے کاشی سمیت آج میں کاشی کی سرزمین سے 130کروڑ ملک کے شہریوں کو ہندوستان کے کونے کونے کو ، ہندوستان کے گاؤں کو  ، ہندوستان کے شہر کو، ہر کسی کو بہت بہت مبارکباد۔

Recommended