Urdu News

ڈل جھیل کے کنارے وزیر داخلہ امیت شاہ، کشمیر کی رونق کب واپس ہوگی؟

ڈل جھیل کے کنارے وزیر داخلہ امیت شاہ، کشمیر کی رونق کب واپس ہوگی؟

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کشمیر کے اپنے تین روزہ دورے کے آخری دن پیر کی شام مشہور ڈل جھیل کے کنارے بیٹھ کر حسن فطرت کا لطف لیا۔ انہوں نے خوبصورت ڈل جھیل میں لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو کابھی مشاہدہ کیا۔اس کے ساتھ ہی جموں و کشمیر محکمہ سیاحت کے زیر اہتمام ہاؤس بوٹ فیسٹیول کا بھی افتتاح کیا۔

ریاست سے دفعہ 370کی منسوخی  کے بعد پہلی بار کشمیر کے دورپے پر آئے ملک کے وزیر داخلہ کا یہ دورہ کافی زیر بحث رہا ہے۔ اس دوران انہوں نے نہ صرف سیکورٹی بندوبست کا جائزہ لیا بلکہ لوگوں سے براہ راست بات چیت بھی کی۔ ماں کھیر بھوانی کے بھی درشن ہوئے۔ انہوں نے ایک عوامی تقریب میں اپنے سامنے نصب بلٹ پروف شیشہ ہٹا کر لوگوں میں اعتماد پیدا کرنے اور اعتماد جیتنے کا کام بھی کیا۔

اپنے دورے کے آخری دن انہوں نے پیر کی شام ڈل جھیل کے کنارے گزاری۔ وہاں منعقد ہ لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو کا لطف اٹھایا۔ ڈل جھیل کے بیچوں بیچ لیزر شو سے پورا علاقہ روشنی میں نہا گیا۔ لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو کی تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے امت شاہ نے لکھا کہ ڈل جھیل کا نظارہ سحر انگیز تھا۔ ریاست کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا بھی ڈل جھیل کے کنارے کا منظر دیکھنے کے لیے ان کے ساتھ تھے۔ سینکڑوں سیاح بھی آس پاس سے یہ نظارہ دیکھ رہے تھے اور اسے کیمروں میں قید  کر رہے تھے۔

Recommended