واشنگٹن،26اکتوبر(انڈیا نیرٹیو)
امریکہ میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وبا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے یہاں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 45544939 کروڑ ہو گئی ہے۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں اب تک 737316 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔
کیلیفورنیا 4854041 کیسز کے ساتھ سب سے زیادہ کیسزوالی ریاست ہے۔ اس کے بعد 4214936 کیسز کے ساتھ ٹیکساس کا نمبر آتا ہے۔ فلوریڈا میں 3678661 کیسز، نیویارک میں 2537823 کیسزاور الینوائے میں 1.6 کروڑ سے زیادہ کیسز ہیں۔ جان یاپکنز یونیورسٹی کے مطابق، 10 لاکھ سے زیادہ متاثر ہونے والی دیگر ریاستوں میں جارجیا، پنسلوانیا، اوہائیو، نارتھ کیرولینا، نیو جرسی، ٹینیسی، مشی گن اور ایریزونا شامل ہیں۔ امریکہ دنیا بھر میں کووڈ 19 وبائی مرض سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔
دریں اثنا، امریکہ نے ہلاکت خیز کورونا وائرس کی وجہ سے مختلف ممالک کے لئے لگائی گئی سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ خبررساں اییجنسیوں کے مطابق امریکی شہریوں کے علاوہ اب غیرملکی شہری بھی امریکہ کا سفر کرسکیں گے۔ غیرملکی اور غیر ویکسینیشن شدہ افراد بعض صورتوں میں امریکہ داخل نہیں ہوسکیں گے، ویکسین شدہ افراد کو 3 دن پہلے اور غیرویکسین شدہ کو ایک دن پہلے کووڈ ٹسٹ لازمی کروانا ہوگا۔