Urdu News

رشوت خوری میں سنگھ کانام لینا غلطی جس پرمجھے افسوس ہے: ستپال ملک

رشوت خوری میں سنگھ کانام لینا غلطی جس پرمجھے افسوس ہے: ستپال ملک

جموں و کشمیرکے سابق گورنر نے کہاکہ رشوت کے معاملے میں مجھے سنگھ کانام نہیں لیناچاہیے تھا، اگر ذاتی طور پرکسی نے غلط کام کیاہواسی کانام لیناچاہئے تھا، یہ غلطی ہے، جس پرمجھے پچھتاوہ بھی ہے، میرے بیان سے اگر کسی کوتکلیف پہنچی ہے تو میں اپنے الفاظ واپس بھی لیتا ہوں۔ جموں و کشمیرکے سابق گورنر ستپال ملک جوان دنوں جموں و کشمیرکے بارے میں بیان دینے پرسرخیوں میں ہے، نے سنڈے ایکسپریس کوانٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بد عنوانی میں مجھے آر ایس ایس کانام نہیں لیناچاہئے تھا، تا ہم اگرکو ئی ذاتی طور بدعنوانی رشوتخوری میں ملوث ہوتو اس سے سزا ملنی چاہیے۔ آر ایس ایس کانام لیناغلطی ہے جس پرپچھتاوہ بھی ہے۔

اپنے بیان سے یوٹرن لیتے ہو ئے سابق گورنر نے کہاکہ جموں و کشمیرکی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی ان کے خلاف کوئی قانونی کارہ جوئی نہیں کرسکتی ہے، اور سابق وزیراعلیٰ کواس بات کا علم بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ بے نام جائیدادیں بنانے کیلئے محبوبہ مفتی کا نام استعمال کیاگیا یہ بھی کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔ مرحوم مفتی محمدسیعد کو اپناقریبی دوست اوران کی بیٹی جموں و کشمیرکی سابق وزیر اعلیٰ کو اپنے بیٹی کے مترادف قرار دیتے ہوئے ستپال ملک نے کہا، اگر میرے بیان دینے سے کسی کوتکلیف پہنچی ہے، تو میں اپنے لفاظ واپس لیتاہوں تاہم جوکچھ میں نے کہا،وہ حرف بہ حرف صحیح بھی ہے۔ادھر بھارتیہ جنتاپارٹی کے سینئرلیڈر اورامور کشمیرکے انچارج رام مادھو نے بے ضابطگیوں کے سلسلے میں ملک کے بیان کوبے معنیٰ قرار دیتے ہوئے کہاکہ وہ ہرایک معاملے میں ٹانگ اڑانے کے در پرہے، لہذاان کے بیانات کوزیادہ اہمیت دینے کی ضرورت نہیں ہے۔

Recommended