Urdu News

ضلع پولیس ڈوڈہ نے پولیس شہدایادگاری والی بال ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا

ضلع پولیس ڈوڈہ نے پولیس شہدایادگاری والی بال ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا

پولیس شہداکی یاد میں تقریبات کے جاری سلسلے میں جمعرات کو گورنمنٹ بوائز ہائر سکینڈر اسکول ڈوڈہ میں "پولیس شہدامیموریل" والی بال ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا گیا۔افتتاحی تقریب کے موقع پر ایس پی ہیڈکوارٹر ڈوڈہ ماسٹر پوپسی اورا سکول کے پرنسپل مہمان خصوصی تھے۔پولیس کی طرف سے منعقدہ اس ٹورنامنٹ میں ضلع کے مختلف علاقوں سے کل 10 مختلف ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ ڈوڈہ اور بھدرواہ انڈر 19 کے درمیان کھیلا گیا جس میں ٹیم بھدرواہ نے جیت درج کی۔والی بال ٹورنمنٹ کا فائنل میچ31 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

اس میچ کو ڈوڈہ کے مختلف اسکولوں کے طلبااور عام لوگوں نے بڑی تعداد میں دیکھا۔ٹورنامنٹ کے آغاز میں سوئی گواڑی ڈوڈہ میں سڑک کے ایک المناک سڑک حادثے میں ہلاک ہونے والے لوگوں کی موت پر تعزیت کے لیے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایس پی ہیڈکوارٹر ڈوڈہ نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے اس طرح کے کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کی توانائی کو مثبت سمت میں منتقل کرنا اور انہیں سماجی برائیوں سے دور رکھنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔تاکہ وہ ایک باوقار شہری بن سکیں۔

Recommended