Urdu News

آنند وہار ٹرمینل کو پٹنہ جنکشن سے جوڑنے والی ‘گتی شکتی ایکسپریس’، بھارت کی پہلی نئی 3 اے سی اکانومی کوچ اسپیشل ٹرین

گتی شکتی ایکسپریس

 

29 اکتوبر 2021، نئی دہلی: ریل مسافروں کی سہولت اور آئندہ تہواروں کے دوران مسافروں کے اضافی رش سے نمٹنے کے لئے بھارتی ریلوے ایک خصوصی ٹرین 01684/01683 آنند وہار ٹرمینل-پٹنہ-آنند وہار ٹرمینل گتی شکتی سپرفاسٹ اسپیشل ٹرین متعارف کرانے جا رہی ہے، جس میں 20 نئے 3 اے سی اکانومی کوچز ہوں گے۔

ٹرین نمبر 01684 آنند وہار ٹرمینل پٹنہ جنکشن گتی شکتی سپرفاسٹ اسپیشل ٹرین آنند وہار ٹرمینل سے صبح 11.10 بجے 29.10.2021،  31.10.2021، 02.11.2021 ،05.11.2021   اور  07.11.2021 کو چلے گی اور روانگی کے دوسرے دن 03.45 بجے پٹنہ جنکشن پہنچے گی۔

واپسی کی سمت میں ٹرین نمبر 01683 پٹنہ جنکشن- آنند وہار ٹرمینل گتی شکتی سپرفاسٹ اسپیشل ٹرین پٹنہ جنکشن سے 30.10.2021، 01.11.2021 ،  03.11.2021، 06.11.2021   اور 08.11.2021 کو صبح 05.45 بجے روانہ ہوگی اور آنند وہار ٹرمینل پر اگلے دن صبح 09.50 بجے پہنچے گی۔

یہ ٹرین دونوں سمتوں میں کانپور سینٹرل، پریاگ راج جنکشن، وارانسی، پنڈت دین دیال اپادھیائے جنکشن اور دانا پور اسٹیشنوں پر رکے گی۔

Recommended