Urdu News

کیرالہ اور مغربی بنگال کی ریاستی کونسل کے ضمنی انتخابات

Prime Minister Shri Narendra Modi

 نئی دہلی۔ 31  اکتوبر      ذیل میں  دی گئیں تفصیلات کے مطابق کیرالہ اور مغربی بنگال کی ریاستی کونسل  کی  دو عارضی  نشستیں خالی ہیں: –

ریاست

اراکین کے نام

نشست خالی ہونے کی وجہ

نشست خالی ہونے کی تاریخ

میعاد

کیرالہ

جناب جوز کے منی

استعفیٰ

11.01.2021

01.07.2024تک

مغربی بنگال

محترمہ ارپیتا گھوش

استعفیٰ

15.09.2021

02.04.2026 تک

 

. 2کمیشن نے پریس نوٹ نمبر ECI/PN/67/2021، مورخہ 28.05.2021 کے ذریعہ یہ طے کیا تھا کہ ملک میں کووڈ – 19 کی دوسری لہر کے باعث ، جب تک وبائی صورتحال میں نمایاں طور پر بہتری نہیں آتی ہے اور حالات  سازگار نہیں ہوتے، کیرالہ کی ریاستی کونسل کے ضمنی انتخابات کا انعقاد مناسب نہیں ہوگا۔

. 3کمیشن نے ریاست کیرالہ کی صورتحال کا ازسر نو جائزہ لینے اور تمام متعلقہ حقائق کو مدنظر رکھنے کے بعد، اب کیرالہ اور مغربی بنگال کی ریاستی کونسل کے لیے مندرجہ ذیل پروگرام کے مطابق مذکورہ بالا دو ضمنی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔:

سلسلہ وار نمبر

پروگرام

تاریخ


نوٹی فکیشن  کا اجراء

9 نومبر 2021 (بروز منگل)


نامزدگی کی آخری تاریخ

16 نومبر 2021 (بروز منگل)


نامزدگی کی جانچ

17 نومبر 2021 (بروز بدھ)


امیدواری واپس لینے کی آخری تاریخ

22 نومبر 2021 (بروز پیر)


ووٹنگ کی تاریخ

29 نومبر 2021 (بروز پیر)


ووٹنگ کے اوقات

09:00 صبح تا 04:00 شام


رائے شماری

29 نومبر 2021 (بروز پیر) 05:00 شام


انتخابی عمل مکمل ہونے کی تاریخ

یکم دسمبر 2021 (بروز بدھ)

 

. 4 کووڈ – 19 کے وسیع رہنما خطوط جیسا کہ ہندوستان کی انتخابی کمیشن نے پہلے ہی جاری کیا ہے اور ساتھ ہی انتخابی کمیشن کی طرف سے جاری کردہ حالیہ رہنما خطوط جو کہ 28.09.2021 کے پریس نوٹ کے پیرا 06 میں موجود ہیں لنک https://eci.gov.in/candidate-political پر دستیاب ہیں۔ انتخابی عمل کے دوران جہاں کہیں بھی یہ قابل اطلاق ہے، تمام افراد کے لیے اس پر عملدرآمد لازمی ہے۔

. 5متعلقہ ریاستوں کے چیف سکریٹریوں کو ہدایت دی جا رہی ہے کہ وہ ریاست سے ایک سینئر افسر کو تعینات کریں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ انتخابات کے انعقاد کے انتظامات کرتے وقت کووڈ – 19 کے حفاظتی اقدامات سے متعلق موجودہ ہدایات کی تعمیل کی گئی ہے۔ 

Recommended