Urdu News

جاپان کے وزیراعظم کا انتخابات میں کامیابی کا اعلان

جاپان کے وزیراعظم کا انتخابات میں کامیابی کا اعلان

ٹوکیو، یکم نومبر (انڈیا نیرٹیو)

جاپان کے وزیر اعظم فومیوکشیدہ نے پیر کو قومی انتخابات میں کامیابی کا اعلان کر دیا۔ حکمران لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) اور اتحادی پارٹنر کومیتو نے 465 رکنی ایوان زیریں میں 274 نشستیں حاصل کیں۔

کشیدا نے کہا کہ یہ بہت مشکل الیکشن تھا۔ ہم نے عوام کا اعتماد جیت لیا ہے۔ لوگ چاہتے ہیں کہ پارٹی ملک کے مستحکم مستقبل کی تعمیر کرے۔

کہا جا رہا ہے کہ ایوان نمائندگان میں اکثریت حاصل کرنے سے وزیر اعظم کشیدا کو موقع ملا ہے کہ وہ کورونا سے متاثرہ معیشت کی تعمیر نو اور علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کریں۔

قابل ذکر ہے کہ کشیدا کو 4 اکتوبر کو نیا وزیر اعظم منتخب کیا گیا تھا۔ اس سے قبل وہ 2012-2017 تک وزیر خارجہ رہ چکے ہیں۔ ان کا تعلق ایک سیاسی گھرانے سے ہے۔ ان کے والد اور دادا دونوں حکومت میں رہ چکے ہیں۔کشیدا وزیر اعظم یوشیہائیڈ سوگا کے مستعفی ہونے کے بعد وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے۔ سوگا اور ان کی کابینہ نے 4 اکتوبر کو استعفیٰ دے دیاتھا۔

Recommended