Urdu News

یوراج سنگھ نے شیئر کیا ویڈیو، کہا-پبلک ڈیمانڈ پر واپسی کے لیے تیار

یوراج سنگھ نے شیئر کیا ویڈیو، کہا-پبلک ڈیمانڈ پر واپسی کے لیے تیار

ٹیم انڈیا کے اسٹار کرکٹر یووراج سنگھ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے دو خاص باتیں لکھی ہیں۔ ایک یہ کہ وہ فروری میں میدان میں واپسی کریں گے اور دوسری یہ کہ ٹیم انڈیا کو فینس کے تعاون کی ضرورت ہے۔ یووی نے اس اننگ کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے انگلینڈ کے خلاف 150 رن بنائے تھے اور ہندوستان کو شاندار فتح دلائی تھی۔ یوراج نے اس اننگ کی  ایک کلپ شیئر کی ہے۔ اس میچ میں ہندوستان نے 25 رن پر تین وکٹ گنوائے تھے جس کے بعد یووی اور مہندر سنگھ دھونی نے مل کر ٹیم انڈیا کو مشکل سے باہر نکالاتھا۔

اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے یوراج نے لکھا، ’بھگوان آپ کی منزل طے کرتے ہیں۔ میں پبلک ڈیمانڈ پر پچ پر واپسیکروں گا، امید کرتاہوں کہ فروری میں ایسا ہوگا۔ اور ایسا کوئی احساس ہے ہی نہیں۔ آپ کی محبتوں اور نیک تمناؤں کا شکریہ۔  میرے لیے اس کے بہت معنی  ہیں ہندوستانی ٹیم کو سپورٹ کرتے رہیں۔ یہ ہماری ٹیم ہے اور سچے شائقین مشکل وقت میں بھی ٹیم کا ساتھ دیتے ہیں‘۔

یوراج نے جون 2019میں بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہا تھا۔ یووی نے 2000 سے 2017 کے درمیان 40 ٹیسٹ، 304 ون ڈے اور 58 ٹی 20 انٹرنیشنل کھیلے۔ اس دوران انہوں نے تینوں فارمیٹ میں بالترتیب 1900، 8701 اور 1177 رن بنائے اور 9، 111، 28 وکٹیں حاصل کیں۔

Recommended