نئی تعلیمی پالیسی ہندوستان کو وشوگروبنانے کے عزم میں معاون ثابت ہوگی: نشنک

م ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے جمعہ کے روز کہا کہ نئی قومی تعلیمی پالیسی ملک کے میک ان انڈیا ، اسکل ہند ، اسٹارٹ اپ انڈیا اور خودکفیل رکزی وزیرتعلیمہندوستان کے مشن کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے انسانی اقدار کے ساتھ علم ، سائنس – ریسرچ ، ٹکنالوجی اور جدت طرازی کو شامل کرتے ہوئے ہندوستان کو ’وشو گرو‘ بننے کے عزم میں مددگار ثابت ہوگی۔

نئی قومی تعلیمی پالیسی -2020 کے نفاذ کو لے کر امیٹی یونیورسٹی کے زیر اہتمام دو روزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نشنک نے کہا ، "مجھے امید ہے کہ کانفرنس میں ڈیجیٹل ذرائع سے موجود ملک و بیرون ممالک کے ماہرین تعلیم ، وائس چانسلرز ، سائنس دان ، انتظامیہ ، محققین سب مل کر ہماری نئی پالیسی کے نفاذ پر ایک معنی خیز گفتگو کریں گے۔

انہوں نے تمام اعلی تعلیمی اداروں کے وائس چانسلرز ، ڈائریکٹرز ، ڈائریکٹرز جنرل اور سربراہان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ سبھی رہنماوں سے توقع کی جارہی ہے کہ ہندوستانی تعلیمی عمل کی غیرمرکزیت اور اس کو بااختیار بنانے کا کام آپ کے ذریعہ ہوگااور تعلیم کی نئی لہر ہندوستان کے ہر طالب علم اور ہر کونے تک پہنچے گی۔ڈاکٹر نشنک نے طلبا اور اساتذہ کو نئی تعلیمی پالیسی کا برانڈ سفیر قرار دیا اور ان سے اس پالیسی کے لئے ایکشن پلان تیار کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ اس پالیسی کے لئے نہ صرف ایکشن پلان بنانا ہے بلکہ اس لائحہ عمل کو ایک ٹائم لائن سے جوڑ کر کیسے نافذ کیا جاسکتا ہے اس پر بھی کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم یونیورسٹیوں ، اداروں کی خود مختاری، ان کی انتظامیہ ، ان کوبااختیار بنانے اورخود مختاری کے لئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کے لئے پرعزم ہیں کہ ہندوستان 'علمی سپر پاور' کے طور پر ابھرے اور اس کے لئے ضروری ہے وزیر اعظم کے منتر 'سب کا ساتھ ، سب کا وکاس ، سب کا وشواس' ہم بغیر کسی تعصب اور 'ٹیم انڈیا' کے طور پر 'انڈیا فرسٹ' کے آئیڈیا کے ساتھ آگے بڑھ کر اپنا تعاون دیں۔