Urdu News

داعش خراسان نے کابل اسپتال میں دھماکے کی ذمہ داری قبول کی، کابل دھماکہ طالبان کی ملی بھگت تو نہیں؟

داعش خراسان نے کابل اسپتال میں دھماکے کی ذمہ داری قبول کی

کابل، 3 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے اسپتال میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش خراسان نے قبول کر لی ہے۔ منگل کو اسپتال پر بم حملے میں 25 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ حملہ مسلح افراد اور ایک خودکش بمبار نے کیا۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ حملہ اسلامک اسٹیٹ کے ارکان نے کیا۔ ان افراد میں خودکش حملہ آور بھی شامل تھا جس نے اسپتال کے گیٹ پر دھماکہ کیا۔ مجاہد نے بتایا کہ دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک کار کو بھی اسپتال کے باہر دھماکا کیا گیا۔ اس دوران کئی طالبان جنگجو بھی مارے گئے۔

طالبان کے سرکاری اہلکار وحید اللہ ہاشمی نے کہا کہ طالبان کابل کور کا ایک سینیئر اہلکار ملا حمد اللہ رحمانی بھی مارا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ 15 اگست کو طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد سے سیکورٹی کی صورتحال ابتر ہے اور اس طرح کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

Recommended