کرسٹیانو رونالڈو نے ایک بار پھر مانچسٹر یونائیٹڈ کو میچ ہارنے سے بچا لیا۔ اٹلانٹا کے خلاف ان کے آخری منٹ کے گول نے نہ صرف یونائیٹڈ کی شکست کو ٹال دیا بلکہ انہیں چیمپئنس لیگ کے گروپ ایف میں بھی سرفہرست رکھا۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیے دونوں گول رونالڈو نے کئے۔
کرسٹیانو اب تک لیگ کے چار میچوں میں 5 گول کر چکے ہیں۔اٹلانٹا کی جانب سے جوسیپ ایلیچک (12ویں منٹ) اور دھوون جاپتا (56ویں منٹ) نے ایک ایک گول کیا۔ رونالڈو گذشتہ 18 سالوں میں یونائیٹڈ کے لیے لگاتار چار میچوں میں گول کرنے والے پہلے کھلاڑی ہیں۔ اس سے قبل رووڈ وان نے اپریل 2003 میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔یہی نہیں 36 سالہ رونالڈو لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیے ایک میچ میں دو یااس سے زیادہ گول کرنے والے سب سے عمر درازکھلاڑی بن گئے۔ ان نے یونائیٹڈ کے لیے تمام 303 میچوں میں 127 گول ہو گئے ہیں۔
لیوانڈووسکی نے لیگ کے 100ویں میچ میں ہیٹ ٹرک لگائی
رابرٹ لیوینڈوسکی (26ویں، 61ویں، 86ویں منٹ) نے چیمپئنس لیگ کے اپنے 100ویں میچ میں ہیٹ ٹرک کر کے اسے یادگار بنا دیا۔ لیوینڈوسکی کے تین گول کی بدولت بائرن میونخ نے بینفیکا کو 5-2 سے شکست دے کر آخری 16 میں جگہ بنالی۔ لیوینڈوسکی نے لیگ میں چار ہیٹ ٹرک کے ساتھ 81 گول کیے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی یووینٹس نے زینٹ سینٹ پیٹرسبرگ کو 4-2 سے ہرا کر ناک آؤٹ تک رسائی حاصل کر لی۔
انشو کی بدولت بارسلونانے میچ جیتا
بارسلونا نے 19 سالہ انشو فاتی کے 70 ویں منٹ کے گول کی مدد سے ڈائنامو کیف کو 1-0 سے شکست دے کر ناک آوٹ میں پہنچنے کی اپنی امیدیں زندہ رکھیں۔ ٹیم اگلے میچ میں بینفیکا سے کھیلے گی۔